سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارگجرات میں کیوڑیاکے ٹینٹ سٹی میں دو روزہ (4 مارچ - 5 مارچ، 2022) حساسیت سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کریں گے


اس ورکشاپ کا انعقاد معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعے کیا گیا ہے، اس کا مقصد حکومت ہند کی طرف سے معذور افراد کے لیے نافذ کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے

ورکشاپ کے دوران نیشنل ٹرسٹ کے اپنی مددآپ گروپوں کے ذریعہ اے ایل آئی ایم سی او کے معاون آلات کی ایک نمائش لگائی جائیگی

ورکشاپ کے دوران سی سی پی ڈی کی آفیشل ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی

Posted On: 03 MAR 2022 1:46PM by PIB Delhi

 

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارگجرات میں کیوڑیاکے ٹینٹ سٹی میں  دو روزہ (4 مارچ - 5 مارچ، 2022) حساسیت سے متعلق ورکشاپ کا افتتاح کریں گے جس کا اہتمام  سماجی انصاف تفویض اختیارات کی وزارت  کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

ورکشاپ کا مقصد معذور افراد کے لیے حکومت ہند کی جانب سے نافذ کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے یعنی  آرپی ڈبلیوڈی ایکٹ  2016 کا نفاذ، معذور افراد کے لیے چیف کمشنر کا کام کاج اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے رسائی سے متعلق  بہترین طریقہ ۔

مجسمہ اتحاد کا دورہ بھی ورکشاپ کا ایک حصہ ہے کیونکہ یہ دیویانگجن کے لیے رسائی کو ظاہر کرنے کے مثالی مقامات میں سے ایک  ہے۔

ورکشاپ کے دوران  نیشنل ٹرسٹ کے اپنی مددآپ گروپوں  کے ذریعہ اے ایل آئی ایم سی او کے معاون آلات کی ایک  نمائش لگائی جائیگی۔

 رسائی اور انفراسٹرکچر پر محکمہ کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ ایک  فلم کی  بھی نمائش کی  جائے گی اور تقریب کے دوران سی سی پی ڈی کی آفیشل ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی۔

تقریب کے دوران معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا اور ڈپٹی  ڈائریکٹر جنرل جناب کشور بی سوروڑے اور افسران بھی موجود ہوں گے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2194)


(Release ID: 1802806) Visitor Counter : 171