وزارت دفاع
ڈفینس ایکسپو 2022 کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کےلئے ہائی برڈ (آن لائن اور آف لائن)سیمیناروں کا انعقاد
Posted On:
03 MAR 2022 3:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3 مارچ ،2022
وزارت دفاع 10 سے 14 مارچ 2022 تک گجرات کے گاندھی نگر میں ،باوقار دو سالہ دفاعی نمائش کے 12 ویں ایڈیشن ڈیف ایکسپو 2022 کی میزبانی کررہا ہے ۔یہ زبردست بین الاقوامی دفاعی نمائش زمینی،فضائی اور بحری افواج کے ملک کے اندرونی حصوں کی سلامتی اور الیکٹرونک دفاعی نظام پر مرکوز ہے۔ میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کی پالیسی کے تحت پہل کے ساتھ ہی حکومت کا یہ بھی یقین ہے کہ ہندوستان میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طورپر ابھرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔یہی وجہ ہے کہ ڈیف ایکسپو 2022 کےلئے اسی موضوع کو اپنایا گیا ہے۔
ڈیف ایکسپو سیمینار ہائی برڈ فارمیٹ میں منعقد کئے جائیں گے،جس سے مقررین کے ساتھ ساتھ شائقین بھی مختلف سیمیناروں میں ورچوؤل ذرائع سے حصہ لے سکیں گے۔ اہم صنعتی پلیٹ فارمز ،بین الاقوامی فورم ،تھنک ٹینکوں،میڈیا ہاؤسز ، ہندوستانی صنعتون ،ڈی آر ڈی او،شہری ہوابازی کی وزارت ،ریاستی حکومتوں وغیرہ کے ذریعہ دنیا بھر میں نشر ہونے والے سیمیناروں کا انعقاد کیا جائےگا۔ یہ سیمینار برآمدات،ہندوستان میں انجن اور ایم آر او ،سرمایہ کاری کے مواقع پر ریاستی حکومتوں کے ذریعہ آؤٹ ریچ پروگراموں وغیرہ پر مبنی ہیں۔دفاع اور ایئرو اسپیس شعبوں کے اہم بین الاقوامی اور قومی ماہرین کو ان پروگراموں میں مقررین کے طورپر مدعو کیا گیا ہے۔سیمیناروں کی تفصیل ڈفینس ایکسپو 2022 کی ویب سائٹ (https://defexpo.gov.in/) ڈیف ایکسپو 2022 موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
DEFEXPO 2022 SEMINAR SCHEDULE
**********
ش ح ۔ا م۔
U:2199
(Release ID: 1802735)
Visitor Counter : 180