وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے ممبئی میں تلاشی کی کارروائیاں  انجام دیں

Posted On: 03 MAR 2022 1:22PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے محکمے نے 25فروری ، 2022کو بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) کے لئے کام کرنے والے بعض ٹھیکیداروں اورممتاز شخص اوراس کے نزدیکی ساتھیوں  کے ٹھکانوں  پر تلاش اور ضبطی سے متعلق  کارروائیاں  انجام دیں ۔ تلاش کی ان کارروائیو ں کے دوران ممبئی میں کل ملاکر 35عمارتوں یا دفاترکا احاطہ کیاگیا۔

تلاش کی ان کاررائیوں  کے دورا ، بہت سی ماخوذ کرنے والی دستاویزات ، کاغذات اورڈجیٹل شواہد کا پتہ چلاجنھیں کہ ضبط کرلیاگیاہے ۔ ضبط کئے گئے شواہد سے ٹھیکے داروں اورمذکورہ شخص کے درمیان ایک گٹھ جوڑ کا مضبوط عندہی ملتاہے ۔ اس کے علاوہ لگ بھگ 3درجن غیر منقولہ املاک  کی تفصیات  جن کی قدر130کروڑروپے سے زیادہ کی ہوسکتی ہے ، بھی سامنے آئی ہیں ۔ ان تفصیلات میں ، ان کے نام یا ان کے ساتھیوں  کے نام یا بے نام امیدواروں کے نام میں حاصل کی گئی املاک شامل ہیں ، ان افراد کے بین الاقوامی حوالہ لین دین میں ملوث ہونے کے ثبوت اوربعض غیرملی حصوں میں کالے دھن کو منتقل کرنے میں ان کے شامل ہونے کے بھی ثبوت برآمدکئے گئے ہیں ۔

کئی کروڑروپےکی بغیرحساب کتا ب والی نقد وصولیابیوں اورادائیگیو  کی رسیدوں کی تفصیلات والی لوزشیٹس اورایکسل فائلیں بھی برآمد کی گئی ہیں ، جن کا حساب کتاب کے باضابطہ کھاتوں میں اندراج نہیں کیاگیاہے ۔

ٹھیکہ داروں کے معاملے میں ضبط شدہ دستاویزات سے ، ان کے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر ، قابل ٹیکس آمدنی کو میں بڑے پیمانے پرچھپانے سے متعلق ان کے ذریعہ اختیارکئے جانے والے مخصوص طریقہ کار کا بھی انکشاف ہواہے ۔ بعض مثالوں سے معلومات ہوتاہے کہ ان اداروں سے نقدرقومات  نکالی گئی ہیں اورپھر ان رقومات  کو ٹھیکے حاصل کرنے کی غرض سے غیرمناسب خاص رعایت حاصل کرنے اوراملاک میں سرمایہ کاری کے لئے بغیر حساب کتاب کی ادائیگیاں  کرنے کے لئے استعمال کیاگیاہے ۔

ابتدائی تحقیقات سے عندیہ ملتاہے کہ ان ٹھیکیداروں نے درج بالا بدعنوانیوں کی وجہ سے 200کروڑروپے تک کی آمدنی کو چھپایاہے ۔

تلاش کی کارروائیوں کے دوران دوکروڑروپے کے بقدربغیرانکشاف کی نقدرقم اور 1.5کروڑروپے مالیت کے زیورات بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔

مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

*****

ش ح ۔ع م ۔ ع آ

U-2190

 



(Release ID: 1802635) Visitor Counter : 146