نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کو ، کامیابی حاصل کرنے کے لئے مصمم ارادے کے ساتھ سخت محنت کرنےکا مشورہ دیا


نائب صدر جمہوریہ نے، نجی شعبے اور  این جی اوز  سے  پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اپیل کی

ایم وینکیا نائیڈو  نے  نوجوانوں سے کہا کہ وہ  صحیح  اقدار کو  اپنائیں او ر دیگر لوگوں  کے لئے  ہمدردی  پیدا کریں

نائب صدر جمہوریہ نے وجے واڑہ کے سورن بھارت ٹرسٹ  میں  پیشہ ورانہ  مختلف کورسز کی تربیت  حاصل کرنے والوں  کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 03 MAR 2022 1:01PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  نوجوانوں  کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کامیابی حاصل کرنے اور مقابلے کا سامنا کرنے  کے لئے  انتخاب کئے گئے اپنے شعبوں میں  علم  اور معلومات  کے علاوہ مہارت   حاصل کرنے کے لئے مصمم  ارادے کے ساتھ سخت محنت کریں ۔

وجے  واڑہ میں سورن بھارت ٹرسٹ میں  مختلف پیشہ ورانہ کورسز کی تربیت  حاصل کرنے والو  ں سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے ان سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں  اور اپنے مقاصدکے حصول کے لئے  منظم ڈھنگ سے  ڈسپلن اور  جانفشانی کے ساتھ  کام  کریں ۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صرف حکومت  ہی  نوجوانوں  کو روزگار فراہم  نہیں کراپائے گی ۔  انہوں  نے نجی شعبے اور این جی او ز سے  اپیل کی کہ وہ   بھی انہیں  پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرکے  بااختیار بنائیں اور ضروری  ہنر مندی   کی تربیت  بھی فراہم  کریں  ،جس سے وہ  روزگار تلاش کرسکیں اور اپنے پیروں  پر کھڑے ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کی توانائی  کو بروئے کار لایا جائے ۔  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی  ہنر مندی  پر زیادہ  زور دے رہے ہیں اور نوجوانوں  کو بااختیار بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کی   ایک علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے تاکہ اسکل انڈیا ( ہنرمند ) بھارت  کا وژن حاصل کیا جاسکے ۔

 نائب صدر جمہوریہ نے تربیت  پانے والوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ عظیم شخصیتوں اور خواتین  کی زندگیوں کے بارے میں پڑھیں اور ان سے تحریک لیں۔ساتھ ہی ساتھ  انہیں ایک صحیح اقدار  بھی اپنانے چاہئیں اور دیگر لوگوں  کے تئیں  ہمدردی  پیداکریں۔ انہوں نے کہا کہ  شئیر اینڈ کئیر یعنی  بانٹنا اور دیکھ بھال  کا رویہ  بھارتی ثقافت کا ستون  ہے۔

بھارتی ثقافت کے تحفظ  اور  اس کو برقراررکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو  نے نوجوانوں  کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بنیاد  کی  طرف لوٹیں  ۔ انہیں جنک  فوڈ  یعنی  غیر معیاری   کھانے  کو ترک کرنے کا  مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے تجویز  کیا کہ  وہ  ایک صحت مند خوراک  کھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ  بات بھی اہم ہے کہ ایک صحت مند طر ززندگی کو برقرار رکھنے کے لئے یوگا جیسی جسمانی  سرگرمی  باقاعدہ  طور پر کی جائے ۔

اس موقع پر سورن بھارت کے چیئر مین ڈاکٹر کامی نینی  سرینواس   اور دیگر لوگ  بھی موجود تھے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2189

 



(Release ID: 1802607) Visitor Counter : 177