وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور امریکہ نے دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے  آگرہ میں  19 ویں فوجی تعاون میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 02 MAR 2022 3:22PM by PIB Delhi

       بھارت-امریکی فوجی تعاون گروپ (ایم سی جی) کی 19 ویں میٹنگ کا انعقاد 1-2  مارچ  2022 کو آگرہ، اتر پردیش میں کیا گیا۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھارت کی جانب سے چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف  ائیر مارشل بی آر کرشنا اور امریکہ کی جانب سے  ڈپٹی کمانڈر امریکہ ۔ بھارت بحرالکاہل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اسٹیفن ڈی اسکیلنکا نے  کی۔ بات چیت دونوں ملکوں  کے درمیان جاری دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے پر مرکوز  رہی  اور موجودہ تعاون میکانزم  کے دائرے والے  نئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

بھارت- امریکہ  ایم سی جی ایک فورم ہے جس کا قیام  ہیڈ کوارٹرز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور امریکہ ۔ بھارت بحرالکاہل کمانڈ کے درمیان اسٹریٹجک اور کارروائی کی  سطح کے مسلسل مذاکرات کے  ذریعے  دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ترقی  کے لیے  عمل میں  آیا۔

PIC1(1)N5NY.jfif

PIC2D3VD.jfif

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-2151

                          


(Release ID: 1802346) Visitor Counter : 186