نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے تعلیم کے شعبے میں بھارت  کو ایک بار پھر وشو گرو بنانے پر زور دیا


این ای پی ا قدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا چاہتی ہے

نائب صدرجمہوریہ نے  اساتذہ کو مشورہ دیا  کہ وہ طلباء کے لیے سیکھنے کو ایک خوشگوار تجربہ بنائیں

نائب صدرجمہوریہ نے وبا کے دوران تعلیم میں تسلسل کو یقینی بنانے میں اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی

افراد میں محاسن  کی پہچان بھارتی  ثقافت اور روایت کا حصہ ہے

طلباء کو ’پرتبھا پرسکارم‘ پیش کیا

Posted On: 01 MAR 2022 6:10PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج تعلیم کے شعبے میں بھارت  کو ایک بار پھر وشو گرو بنانے پر زور دیا اور کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی- 2020 اس سمت میں ایک قدم ہے۔

آندھرا پردیش کے کرشنا اور گنٹور اضلاع کے پڑوسی منڈلوں میں حکومت کے زیر انتظام اور امداد یافتہ اسکولوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزارسے نوازنے کے لیے آج گنٹور میں رامینینی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ این ای پی  بھارتی  ثقافت میں موجود ا قدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراد میں محاسن  کی پہچان اور ان کا احترام بھارتی  روایت اور ثقافت کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد دوسروں کوبرتری  کے لیے جدوجہد کرنے اور نئی بلندیوں کو چھونے کی ترغیب دینا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت  میں نوجوانوں میں صلاحیت  کی کوئی کمی نہیں ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ صلاحیت  کی شناخت کی جائے اور انہیں مطلوبہ ہنر فراہم کیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی چاہا کہ اساتذہ طلباء کے لیے سیکھنے کے عمل  کو مزید انٹرایکٹیو، غوروفکرکے قابل  اور خوشگوار تجربہ بنائیں۔ انہوں نے ہر استاد اور اسکول کے ناظم  پر زور دیا کہ وہ این ای پی کی ضابطوں کو صحیح معنوں میں نافذ کریں۔

مادری زبان میں تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ برطانوی راج میں  ملک کی طویل محکومی نے ملک کے کچھ لوگوں میں احساس کمتری پیدا کیا ہے اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ختم کرنے اور بھارتی  جڑوں کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ایک بامعنی اور جامع تعلیم کے لیے ’گرو ششیا‘ روایت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گنٹور ضلع کے منڈل ایجوکیشن افسروں کو وبا کے دوران ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ’گرو سنمانم‘ ایوارڈ بھی پیش کیے ۔ انہوں نے ملک بھر میں اساتذہ کی کوششوں اور خاص طور پر سرکاری اسکولوں میں اختراعی ذرائع سے وبا کے دوران تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے انکی کوششوں کوسراہا۔

جناب نائیڈو نے طلباء میں اقدار کو دل نشین کرنے  میں اساتذہ کے اہم کردار کوواضح کیا اور کہا کہ انہیں طلباء کو ڈھالنے، کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے اور کسی بھی صورت حال میں صحیح راستے پر چلنے کے لیے ان میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت  کو مضبوط، مستحکم اور پرامن ملک کے طورپر ترقی دینے پر زوردیا جہاں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کے بغیر سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بعض قوتوں کی جانب سے وقتی سیاسی فائدے کے لیے عوام میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کی۔

جناب نائیڈو نے 20 سال سے زائد عرصے سے مسلسل ممتاز اساتذہ، منتظمین اور طلباء کو اعزاز دینے میں رامینینی فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔

آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم جناب اڈیمولاپوراجیہ سبھا ایم پی  محترمہ  موپی دیوی وینکٹ رمن  راؤ، گنٹور ضلع پریشد کی چیئرپرسن محترمہ ہنری کرسٹینا، ، حکومت آندھرا پردیش کے اسپیشل سکریٹری جناب  آر پی سسودیا، ، آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن جناب  سومو ویرراجو، ، وزیر آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے سابق رکن  جناب  کنا لکشمی نارائن، ،آندھراپردیش کےسابق وزیر جناب  رامینینی دھرم پرچارک، چیئرمین، ، ڈاکٹر رامینی فاؤنڈیشن، اساتذہ، طلباء، ان کے والدین اور دیگر موجود تھے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2123)

 

 



(Release ID: 1802209) Visitor Counter : 148