کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت نے  17 شعبوں اور سات خصوصی زمروں  میں قومی اسٹارٹ اپ انعامات  2022  کےلئے  درخواستیں طلب کیں

Posted On: 01 MAR 2022 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم مارچ ،2022

 

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے قومی اسٹارٹ اپ انعامات کا تیسرا  ایڈیشن لانچ کیا ہے۔آزادی  کا امرت مہوتسو  کی طرز پر،قومی انعامات 2022 اسٹارٹ اپ اور اہل افراد کو اعزاز سے نوازے گا،جو ہندوستان کی ترقی  کے سفر میں انقلابی  تبدیلی لانے میں بے حد اہم کردار ادا کررہے ہیں اور جن کے اندر  آتم نربھر بھارت کے جذبے کو  مزید تقویت دینے  کی طاقت اور صلاحیت ہے۔

اسٹارٹ اپ کےلئے انعامات 50 سب کیٹگریز  میں تقسیم 17 شعبوں میں دئے جائیں گے۔17 شعبوں میں  زراعت،مویشی پروری،تعمیرات،پینے کا پانی،تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی ،توانائی ،انڈسٹریل ٹیکنولوجی،ماحولیاتی فنٹیک، فوڈ پروسیسنگ ،صحت اور بہبود ،صنعت 4.0 اور تفریخ ،سکیورٹی ،خلا،ٹرانسپورٹ اور سفر  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  اسٹارٹ اپ کےلئے انعامات  کے سات خصوصی زمرے ہیں:

  •  خواتین پر مرکوز اسٹارٹ اپ
  • دیہی علاقوں میں اثر
  • کیمپس اسٹارٹ اپ
  •  مینوفیکچرنگ کی فضیلت
  • وبا سے نمٹنے میں اختراع (بچاؤ سے متعلق، ڈائیگنوسٹک،علاج سے متعلق،نگرانی،ڈیجیٹل رابطے،ورک فرام ہوم سولیوشنز وغیرہ)
  • ہندوستانی  زبانوں میں حل کی ترسیل یا کاروباری آپریشن
  • شمال مشرق(اروناچل پردیش،آسام ،منی پور،میگھالیہ ،میزورم ،ناگالینڈ،سکم اور تریپورہ ) اور پہاڑی  علاقوں (ہماچل پردیش،اتراکھنڈ ،جموں وکشمیر اور لداخ)سے اسٹارٹ اپس۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 ایک مضبوط اسٹارٹ اپ نظام کے بنیادی  حصے کے طورپر غیر معمولی انکیوبیٹرس  اور ایکسیلریٹروں کو بھی انعامات سے نوازے گا۔

ہر فاتح اسٹارٹ اپ کو پانچ لاکھ روپے  کا نقد انعام مہیا کیا جائےگا۔ جیتنے والوں اور رنر اپ کو ممکنہ پائلٹ پروجیکٹس اور ورک آرڈرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مواقع پیدا کرنے کے لیے متعلقہ سرکاری حکام اور کارپوریٹس کو اپنے حل پیش کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ انہیں مختلف قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اپ پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے بھی ترجیح دی جائے گی۔

ایک فاتح انکیوبیٹر اور ایک فاتح ایکسیلریٹر ہر ایک کو  15 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائےگا۔

قومی اسٹارٹ اپ ایوارڈ 2022 کےلئے درخواست 15 مارچ 2022 تک بھری جا سکتی ہیں ۔مزید تفصیل کےلئے برائے مہربانی 

www.startupindia.gov.in/content/sih/en/nsa2022.html.

لنک سے رابطہ کریں۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:2120



(Release ID: 1802208) Visitor Counter : 182