خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچوں کے حقوق کے تحفظ کا  قومی کمیشن اپنا 17 یوم تاسیس منا رہا ہے


خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر نے این سی پی سی آر کے نئے نصب العین کا آغاز کیا

‘भविष्यो रक्षति रक्षित:’

بچوں کے بہبود میں ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے:مرکزی وزیر محترمہ اسمریتی  زوبین ایرانی

Posted On: 01 MAR 2022 4:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم مارچ ،2022

 

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) نے نئی دہلی میں لال قلعہ  میں واقع 15 اگست میدان  میں آج اپنا 17 واں  یوم تاسیس منایا ۔خواتین و اطفال  کی ترقی کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمریتی زوبین ایرانی  اس پروگرام میں مہمان خصوصی  تھیں۔ تقریب میں این سی پی سی آر  کے صدر،جناب  پریانک قانون گو،ڈبلیو سی ڈی سکریٹری جناب اندیور پانڈے اور دیگر افسر بھی شامل ہوئے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MWNQ.jpg

اس موقع پر ،محترمہ ایرانی نے این سی پی سی آر کے نئےنصب العین ‘بھوشیو رکشت رکشتہ  'भविष्यो रक्षति रक्षित کا افتتاح کیا اور کہا،’’نیا نصب العین ہمیں  اپنے مستقبل یعنی ہمارے بچوں کی حفاظت کرنے کےلئے تحریک دیتا ہے  جن کا بہبود  ایک مضبوط  قوم کی بنیاد میں پنہاں ہے۔’’

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024PG7.jpg

 

 

وزیر  نےمختلف  ریاستوں کے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور مجاہد آزادی کے بچپن کے دوران ان کی کہانیوں پر مبنی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذریعہ  منعقد نمائش  کا بھی دورہ کیا اور ان کی قربانیوں  کو یاد کیا۔اس کا انعقاد این سی پی سی آر کے تعاون سے کیا گیا۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035NA7.jpg

 

 

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر  نے ‘سہارا’ نامی خصوصی پہل کےلئے این سی پی سی آر اور بارڈر سکیورٹی فورس  کے درمیان تعاون  کی بھی ستائش کی،جو  سب سے بڑی قربانی دینے والے بی ایس ایف  جوانوں کے بچوں کو نفسیاتی اور سماجی کاؤنسلنگ   اور مدد  دینے کی ایک پہل ہے۔ تعاون کی ستائش  کرتے ہوئے ،محترمہ ایرانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو مہینے میں 300 کالز  کا جواب دیا گیا اور 127 شکایات  کو ویب لنک  کے ذریعہ سے دور کیا گیا۔

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:2119



(Release ID: 1802167) Visitor Counter : 159