صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے پریسیڈنٹ اسٹیٹ میں آروگیہ ونم کا افتتاح کیا

Posted On: 01 MAR 2022 12:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم مارچ         صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (یکم مارچ 2022) پریسیڈنٹ اسٹیٹ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں ایک نئے تیار کردہ آروگیہ ونم کا افتتاح کیا۔

6.6 ایکڑ میں پھیلے ہوئے آروگیہ ونم کو یوگا مدرا میں بیٹھے ہوئے انسان کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ تقریباً 215 جڑی بوٹیوں اور پودوں پر مشتمل ہے جو آیوروید میں علاج کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اس ونم کی کچھ دوسری خصوصیات میں پانی کے فوارے، یوگا پلیٹ فارم، واٹر چینل، کمل کا تالاب اور ایک ویو پوائنٹ شامل ہیں۔

آروگیہ ونم کا تصور آیورویدک پودوں کی اہمیت اور انسانی جسم پر ان کے اثرات کو عام کرنے کے مقصد سے پیش کیا گیا ہے۔
یہ ونم اب عوام کے دیکھنے کے لیے کھلا رہے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2110



(Release ID: 1802058) Visitor Counter : 120