سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نوجوان ٹیلنٹ کی رہنمائی ہندوستان@2047 کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے


اگلے 25 سرگرم سالوں کے ساتھ نوجوان سائنسدانوں کو اگلے 25 سالوں کے روڈ میپ میں اہم کردار ادا کرنا ہے جب ہندوستان آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہماری سائنسی کامیابیوں کے جوہر اور عظمت کے ایک کل ہند پروگرام "وگیان سروتر پوجیت" کو منانے کے لیے نیشنل سائنس ڈے پر نیشنل سائنس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل سائنس ڈے پر سائنس کمیونیکیشن ایوارڈز پیش کیے

Posted On: 28 FEB 2022 5:39PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ نوجوانوں کے ہنر کی رہنمائی کرنا ہندوستان @2047 کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلے 25 سرگرم سالوں کے ساتھ نوجوان سائنس دانوں کو اگلے 25 سالوں کے روڈ میپ میں اہم کردار ادا کرنا ہے جب ہندوستان آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ ہماری سائنسی کامیابیوں کے جوہر اور عظمت کے ایک کل ہند پروگرام "وگیان سروتر پوجیت" کو منانے کے لیے نیشنل سائنس ڈے پر نیشنل سائنس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ”وگیان سروتر پوجیت“ کا اس ایک ہفتہ کا جشن منانے کی روح سائنس کو منانا اور اس کی پوجا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم اپنے آپ کا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ جو ہمارے پاس نہیں تھا ہم اس کی تلافی کیسے کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد سائنس اور سائنسی سوچ کو عام آدمی تک لے جانا بھی ہے، جہاں وہ سائنسی معلومات اور اختراعات کو سمیٹ کر استفادہ کر سکتا ہے اور اس طرح ایک گہرا سائنسی ذہن تیار کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ”وگیان سروتر پوجیت“ (سائنس کے لیے عالمگیر احترام)، ایک ملک گیر پروگرام ہے جس کا آغاز ہم نے 22 فروری 2022 کو دہلی سمیت 75 مقامات پر کیا تھا، اسے وسیع پیمانے پر شرکت اور ہمہ جہت پذیرائی ملی ہے۔ آج ختم ہونے والے اس قومی سائنس ہفتہ کے دوران، جو کہ قومی سائنس کا دن ہے، اس جدوجہد اور قربانی کی عکاسی کرنے کی ایک پہل تھی جس کی وجہ سے ہندوستان میں جدید سائنس کا ظہور ہوا اور اگلے 25 سالوں کے لیے راہیں بھی کھلیں جو 2047 کے خواب کی طرف لے جا رہی ہیں۔ یہ تقریب ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے جشن ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کا حصہ تھی۔ اس لیے یہ ہندوستان کی آزادی کے 75 شاندار سالوں کی کامیابیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور دکھانے کا بھی موقع ہے۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جبکہ ہم ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال، آزادی کا امرت مہوتسو کو مجاہدین آزادی کے ساتھ منا رہے ہیں، ہم مہندر لال سرکار، جے سی بوس اور پی سی رے جیسے ہندوستانی سائنسدانوں کے تعاون کو بھی یاد کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہندوستان میں جدید سائنس کی بنیاد ڈالی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خلائی، ایٹمی توانائی، قابل تجدید، نینو ٹیکنالوجی، زراعت، ڈجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر اور لائف سائنس جیسے شعبوں میں تیز رفتار اور تبدیلی لانے والی تبدیلیوں پر فخر کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے آئین میں سائنس کا خاص طور پر ذکر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سائنسی مزاج، انسان پرستی اور تحقیقات اور اصلاح کے جذبے کو پروان چڑھانا ہندوستان کے ہر شہری کا آئینی فرض ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل سائنس ڈے کے موقع پر سائنس کمیونیکیشن ایوارڈز بھی پیش کیے، جو ہر سال 28 فروری کو منایا جاتا ہے۔ ڈی ایس ٹی نے 1987 میں سائنس کی مقبولیت کے لیے قومی ایوارڈز کا آغاز کیا تھا تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مواصلات اور مقبولیت کے شعبے میں نمایاں کوششوں کو حوصلہ افزائی اور تسلیم کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ عوام میں سائنسی مزاج کو ابھارا جا سکے۔ یہ ایوارڈز ہر سال نیشنل سائنس ڈے پر پیش کیے جاتے ہیں۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وگیان پرسار کی طرف سے شائع کردہ تین کافی ٹیبل کتابوں کا اجرا کیا۔ پہلی کتاب کا عنوان ”سائنس اور ٹکنالوجی کا شعبہ: ماضی-حال-مستقبل“، یہ بتاتا ہے کہ 1971 میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک ڈی ایس ٹی کی شکل کیسے بنی اور اس نے کس طرح ہندوستان میں سائنسی روایت اور جدت طرازی کو تشکیل دیا ہے۔ یہ اس کے مستقبل کے سائنسی اہداف کی ایک جھلک بھی فراہم کرتی ہے۔

 

 

دوسری کتاب ”75 انڈر 50: آج کے ہندوستان کو تشکیل دینے والے سائنسدان“ میں 75 سائنسدانوں کی ذاتی زندگیوں اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جو ان کے اردگرد موجود تنوع پر گہرائی سے نظر ڈالتا ہے، جیسے کہ ان کے مختلف پس منظر، سائنسدان بننے کی وجوہات، انھیں درپیش رکاوٹیں، اور مختلف شعبوں میں ان کا کام۔

تیسری کتاب ”75 فاؤنڈرز آف ماڈرن سائنس ان انڈیا“ ہندوستان کو عصری دنیا میں ایک عظیم تہذیب بنانے میں جدید ہندوستانی سائنسدانوں کی شاندار شراکت کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال، یعنی آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن مناتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2092



(Release ID: 1801960) Visitor Counter : 308