کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جن اوشدھی دیوس ہفتہ یکم مارچ سے 7 مارچ 2022 تک منایا جائے گا
چوتھے جن اوشدھی دیوس کا موضوع ہے: "جن اوشدھی-جن اپیوگی"
Posted On:
28 FEB 2022 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری 2022:
فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) محکمہ فارماسیوٹیکلز کے زیر اہتمام اپنے چوتھے جن اوشدھی دیوس کے موقع پر تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ اس سے جنرک ڈرگس کے استعمال اور جن اوشدھی اسکیم کے فوائد کے بارے میں بیداری لائی جائے گی۔
ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران پی ایم بی جے کے مالکوں، مستفیدین، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عہدیداروں، عوامی نمائندوں، ڈاکٹروں، صحت کارکنوں، نرسوں، فارماسسٹوں، جان اوشادھی متروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ساتھ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس اسکیم، اس کی نمایاں خصوصیات اور کامیابیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ تمام سرگرمیوں کا اہتمام "آزادی کا امرت مہوتسو" کے جذبے کے تحت کیا جائے گا اور 75 مقامات پر متعدد تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ تقریبات کے انعقاد کا منصوبہ مختلف شہروں کے لیے بنایا گیا ہے جن کا آغاز یکم مارچ 2022 سے 7 مارچ 2022 تک ہوگا جس میں جن اوشدھی اسکیم کے بارے میں آگاہی، سیمینار، بچوں، خواتین اور این جی او ز کی شرکت، ہیریٹیج واک اور ہیلتھ واک اور دیگر بہت سی سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والی یومیہ سرگرمیوں کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
نمبر شمار
|
تاریخ
|
سرگرمی
|
1.
|
01.03.2022
|
جن اوشدھی سنکلپ پد یاترا
|
2.
|
02.03.2022
|
ماتری شکتی سمان / سوابھیمان
|
3.
|
03.03.2022
|
جن اوشدھی بال مترا
|
4.
|
04.03.2022
|
جن اوشدھی جن جاگرن ابھیان
|
5.
|
05.03.2022
|
آو جن اوشدھی مترا بنیں
|
6.
|
06.03.2022
|
جن اوشدھی جن آروگیہ میلہ (ہیلتھ چیک اپ کیمپ)
|
7.
|
07.03.2022
|
جن اوشدھی دیوس
|
"جن اوشدھی دیوس" کی مرکزی تقریب 7 مارچ 2022 (پیر) کو وگیان بھون، نئی دہلی میںمنعقد ہوگی۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نیز کیمیکلز و کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور کیمیکلز اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا اس تقریب کو زینت بخشیں گے۔
معیاری جنرک ڈرگس کو سستے داموں دستیاب کرانے کے مقصد سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پرییوجنا (پی ایم بی جے پی) کا آغاز نومبر 2008 میں حکومت کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کے شعبہ فارماسیوٹیکلز نے کیا تھا۔
31 جنوری 2022 کو اسٹورز کی تعداد بڑھ کر 8675 ہو گئی۔ پی ایم بی جے پی کے تحت ملک کے تمام 739 اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم ملک کے کونے کونے میں لوگوں تک سستی ادویات کی آسان رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ حکومت نے مارچ 2025 کے آخر تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کی تعداد بڑھا کر 10,500 کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ پی ایم بی جے پی کی مصنوعات 1451ادویات اور 240 سرجیکل آلات پر مشتمل ہیں۔ مزید برآں نئی ادویات اور نیوٹریسیوٹیکلس مصنوعات جیسے پروٹین پاؤڈر، مالٹ بیسڈ فوڈ سپلیمنٹس، پروٹین بار، ایمونٹی بار، سینیٹائزر، ماسک، گلوکومیٹر، آکسی میٹر وغیرہ لانچ کیے گئے ہیں۔ اس وقت گروگرام، چنئی اور گوہاٹی میں پی ایم بی جے پی کے تین آئی ٹی پر مبنی گودام کام کر رہے ہیں، اور چوتھا سورت میں کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں دور دراز اور دیہی علاقوں کو ادویات کی فراہمی میں معاونت کے لیے ملک بھر میں 39 ڈسٹری بیوٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ج)
U. No. 2081
(Release ID: 1801883)
Visitor Counter : 192