وزارت اطلاعات ونشریات
ممبئی میں بھارتی سینما کا قومی میوزیم عوام کے لئے پھر سے کھول دیا گیا
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے میوزم کا دورہ کیا
Posted On:
26 FEB 2022 4:41PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،26 فروری / ممبئی میں سینما کے چاہنے والوں اور شہر میں آنے والوں کے لئے ایک اچھی خبر ہے ۔ سینما کے قومی میوزیم ( این ایم آئی سی ) کو ، جو کووڈ وباء کے دوران بند کر دیا گیا تھا ، عوام کے لئے پھر سے کھول دیا گیا ہے ۔
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج اِس کے دوبارہ کھولے جانے پر میوزیم کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جنوبی ممبئی میں فیڈرل روڈ پر واقع گلشن محل کے ہیریٹیج وِنگ اور نئی بلڈنگ ، دو عمارتوں میں پھیلے میوزیم میں رکھے گئے مواد کا مشاہدہ کیا ۔
فلم ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل رویندر بھاکر نے ڈاکٹر مروگن کو میوزم کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے میوزیم کے طویل عرصے تک بند رہنے کے بعد کھولے جانے پر بحالی کے جامع کام کے بارے میں بھی وضاحت کی ۔
این ایم آئی سی ، بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا میوزم ہے ، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوری ، 2019 ء میں کیا تھا ۔
مختلف سائز کے آٹھ کمروں پر مشتمل گلشن محل ہیریٹیج بلڈنگ میں خاموش فلموں کے دور سے لے کر جدید دور تک کی ہندوستانی سنیما کی تاریخ کی نمائش کی گئی ہے ، جب کہ نئی میوزم بلڈنگ میں زیادہ تر انٹرایکٹو چیزوں کی نمائش کی گئی ہے ۔
این ایم آئی سی میں ’’ ویرا پانڈیا کٹاّ بومّن ‘‘ فلم میں شیوا جی گنیش کی پہننے والی زر ہ بکتر اور ’’ ادیمائی پین ‘‘ نامی فلم میں ایم جی راما چندرن کے پہنے گئے لال کوٹ سمیت بہت سے نوادر رکھے گئے ہیں ۔
میوزم میں فلموں سے متعلق اشیاء ، قدیم سازوسامان، پوسٹرز، اہم فلموں کی کاپیاں، پروموشنل کتابچے، ساؤنڈ ٹریکس، ٹریلرز، ٹرانپرنسی، پرانے سینما میگزین، فلم سازی اور ڈسٹری بیوشن کا احاطہ کرنے والے اعدادوشمار وغیرہ کو ایک منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے ، جس میں ہندوستانی سنیما کی تاریخ کو ایک ترتیب وار انداز میں دکھایا گیا ہے۔
دی کڈز فلم اسٹوڈیو اور گاندھی اینڈ سنیما دیگر نمایاں پرکشش مقامات ہیں۔
مئی میں این ایم آئی سی کمپلیکس ، جو جدید ترین آڈیٹوریموں پر مشتمل ہے ، دستاویزی ، مختصر اور اینی میشن فلموں کے لئے ممبئی کے 17 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2035
(Release ID: 1801424)
Visitor Counter : 161