امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے نئی دہلی میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کی شائع کردہ کتابوں کا اجرا کیا


بی پی آر ڈی ہماری پولیس فورسز کے سامنے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت سازی کو یقینی بنانے کے لئے عہد بستہ ہے

حکومت نے 22-2021 سے 26-2025 کے دوران 26,275 کروڑ روپے کے مجموعی مرکزی مالی اخراجات کے ساتھ پولیس فورسز کی جدیدکاری کی امبریلا اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔

یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورسز کے کام کاج کی جدید کاری اور بہتری کے لئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی پہل کا سلسلہ ہے۔

پولیس فورسز کے لئے سائبر جرائم کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا ناگزیر ہے، نیز نچلی سطح پر اپنی فورسز کی تربیت کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے تاکہ وہ سائبر جرائم کی تحقیقات میں فعال اور موثر کردار ادا کر سکیں

Posted On: 25 FEB 2022 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 فروری 2022:

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیانند رائے نے آج نئی دہلی میں بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (بی پی آر اینڈ ڈی) کی شائع کردہ کتابیں جاری کیں۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے خصوصی سکریٹری (داخلی سلامتی) جناب وی ایس کوموڈی اور بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل جناب بالاجی سری واستو کے ساتھ وزارت داخلہ اور پولیس کے متعدد سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HHT9.jpg

وزیر مملکت برائے داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی پی آر ڈی ہماری پولیس فورسز کے سامنے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت سازی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ جناب نتیانند رائے نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 2021-22 سے 2025-26 کے دوران 26,275 کروڑ روپے کے مجموعی مرکزی مالی اخراجات کے ساتھ پولیس فورسز کی جدیدکاری کی امبریلا اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ اس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورسز کے کام کاج کو جدید اور بہتر بنانے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی پہل جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے امن و امان، داخلی سلامتی، پولیس جدید ٹیکنالوجی اپناکر، ڈرگ کنٹرول کو اپناکر ملک میں مضبوط فارنسک نظام تیار کرکے فوجداری نظام انصاف کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 

جناب نتیانند رائے نے کہا کہ بی پی آر ڈی وزارت داخلہ کی ایک اہم تنظیم ہے اور بھارتی پولیس فورسز کی لازمی ضرورت ہے۔ بیورو نے حال ہی میں پولیسنگ میں بہترین طریقوں اور معیارات کو فروغ دینے میں قوم کے لئے اپنی پرعزم خدمات کے 51 سال مکمل کیے ہیں۔ بیورو ٹیکنالوجی کے حوالے سے علم اور مواد فراہم کرنے اور پولیس تنظیموں کو جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے لئے موثر اور تیز رفتار فیصلے کرنے اور نئے طریقوں میں مدد دینے کے لئے ہمیشہ تیار اور مسلسل کوشاں رہتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YQIV.jpg

وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ بی پی آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے آج جاری ہونے والی تمام چھ کتابوں کے بارے میں مختصر خلاصہ دیا ہے۔ یہ معیارات اور بہترین طریقوں کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم کام ہے جس کی عدم موجودگی میں کوئی تنظیم چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ آج جاری ہونے والی چھ کتابوں میں سے تین سینٹرل پولیس ٹریننگ اکیڈمی بھوپال کی جانب سے شائع کی جارہی ہیں جس سے ہماری اکیڈمیوں کے بارے میں ہمارے اعتماد کو واضح طور پر تقویت ملے گی۔ اکیڈمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عالمی معیار کی تربیت اور صلاحیت سازی میں قابل ذکر کام کر رہی ہے۔

جناب نتیانند رائے نے کہا کہ پولیس فورسز کے لئے سائبر جرائم کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا ناگزیر ہے لیکن اس سے پہلے زمینی سطح پر اپنی فورسز کی تربیت کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے تاکہ وہ سائبر جرائم کی تحقیقات میں فعال اور موثر کردار ادا کر سکیں۔ جناب رائے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندی میں کتاب "سائبر کرائم کا تعارف" کی اشاعت سے ابھرتے ہوئے سائبر جرائم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور علم کی ترسیل میں اس کا مقصد پورا ہوگا۔ بیورو نے آلات کا ایک مجموعہ بھی شائع کیا ہے جو سازوسامان کے انتظام کے لئے پولیس فورسز کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل اور بیورو کے تمام اہلکاروں کو ان انتہائی اہم اور متعلقہ کتابوں کو شائع کرنے کے لئے مبارک باد دی۔

<><><><><>

 

 

ش ح-ع ا-ج

U.No. : 2002


(Release ID: 1801133) Visitor Counter : 235


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu