نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈبل پیرا اولمپک میڈلسٹ مریپّن تھنگاویلو نے ‘میٹ دی چیمپئنز’ پہل کےلیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 24 FEB 2022 8:08PM by PIB Delhi

پیرالمپکس گولڈ اور سلور میڈلسٹ مریپّن تھانگاویلو نے جمعرات، 24 فروری کو تملناڈو میں  سلیم کے ہولی اینجلز گرلز میٹرک ہائر سیکنڈری اسکول  کا دورہ کیا۔  انہوں نے طلباء سے اپنی زندگی میں کھیلوں اور متوازن غذا کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

مریپّن، جنہوں نے اپنے دورے کے دوران 75 سے زیادہ اسکولوں کے طلباء کے ساتھ ، طالب علم کی زندگی میں کھیلوں اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور اچھی طرح سے متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس طرح کی منفرد پہل شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ‘میں سلیم میں میٹ دی چیمپئن اقدام کا حصہ بنائے جانے کے لیے شکر گزار ہوں اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اس طرح کی پہل شروع کی جس میں کھیل برادری شامل ہو۔’

پی ایم مودی نے ٹوکیو اولمپکس/پیرالمپکس کے بعد پیرالمپکس اور اولمپکس کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ان سے درخواست کی ہے کہ وہ 75 اسکولوں کا دورہ کریں اور آنے والی نسل کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔

‘میٹ دی چیمپئنز’ پہل حکومت کے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا حصہ ہے جسے دسمبر 2021 میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے شروع کیا تھا اور اسے ہریانہ میں اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا، رامیشورم میں اولمپک ملاح ورون ٹھاکر اور کے سی گنپتھی نے، پیرا اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والے شرد کمار نے کیرالا میں اور اولمپک تیراک سری ہری نٹراج نے کرناٹک میں آگے بڑھایا تھا۔

مقامی طلباء کے ساتھ بات چیت کے بعد، مریپّن نے چھوٹے بچوں کے ساتھ والی بال کا کھیل بھی کھیلا اور میدان پر اپنی خدماتی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کیا۔

انوکھی سکول وزٹ مہم کا اہتمام وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے، جہاں اولمپیئنز اور پیرا اولمپینز اپنے اپنے تجربات، زندگی کے اسباق، صحیح کھانے کے طریقے سے متعلق نکات سے ایک دوسرے کو واقف  کرتے ہیں اور مجموعی طور اسکولی  بچوں کو تحریک دیتے ہیں۔

*************

 

ش ح ۔ س ب ۔رض

U. No.1994


(Release ID: 1801051) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi