سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش میں 5722 کروڑ روپے کی مالیت کے 11 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
24 FEB 2022 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی:24 فروری،2022۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، وزیر اعلیٰ جناب شیوراج چوہان اور لوک سبھا کی سابق اسپیکر اور سینئر بی جے پی لیڈر محترمہ سمترا مہاجن کی موجودگی میں مدھیہ پردیش میں 5722 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 534 کلومیٹر طویل 11 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹس عقیدت مندوں اور سیاحوں کو آسان ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجین سے متصل زرعی بازاروں سے بہتر کنیکٹویٹی دستیاب ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اجین-دیواس صنعتی راہداری تیار ہوگی اور روزگار پیدا کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پورے مالوا-نیمار خطہ کو ترقی دی جائے گی، سرحدی علاقوں کو ذخیرہ کرنے کے مراکز کے طور پر تیار کیا جائے گا اور وقت کے علاوہ ایندھن کی بچت ہوگی اور سفر بھی محفوظ ہوگا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت آسان کنیکٹویٹی، تیز تر ترقی، بہتر سیکورٹی اور سب کے لئے خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1969
(Release ID: 1800951)
Visitor Counter : 190