مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بعد از بجٹ ویبینار میں ڈاک گھر کے لئے 100 فیصد کور بینکنگ نظام کو یقینی بنانے کی خاطر نظام کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا


دیہی ترقی کی وزارت کی ماتحتی میں مالیاتی اور بینکنگ خدمات کی فراہمی کے لئے پوسٹل نیٹ ورک کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا

Posted On: 24 FEB 2022 9:52AM by PIB Delhi

بعد از بجٹ  ویبینار کا کل ’کوئی شہری پیچھے نہ چھوٹ جائے‘ کے موضوع پر انعقاد کیاگیا۔ بجٹ میں اعلان کیاگیا تھا کہ صد فیصد ڈاک گھروں اور ڈاک گھروں کے بیچ آپریٹ ہونے والے کور بینکنگ سسٹم کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اس قدم سے  دیہی غریبوں کی زندگیوں، خاص طور پر خواتین پر اس کے  کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CMV7.jpg

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ویبینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔  دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ نے ’کسی بھی وقت کہیں بھی بینکنگ خدمات اور انڈین پوسٹ کے ذریعہ باہم اثر پذیر خدمات‘تمام دیہی غریبوں ، خاص طور سے خواتین کے لئے متبادل ذریعہ معاش تک رسائی اور مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے‘ کے موضوع پر اجلاس کی صدارت کی۔ اس سیشن میں ملک کے مختلف حصوں سے ڈاک گھر کی اسکیموں سے جڑے افراد اور شراکت داروں کے ایک بڑے طبقے کے علاوہ نیتی آیوگ کے ماہرین اور دیگر ایجنسیوں کے افراد نے شرکت کی۔ ڈاک گھر اکاؤنٹس کے لئے باہم اثر پذیر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ  سو فیصد کور بینکنگ نظام کو یقینی بنانے کی خاطر نفاذ کی حکمت عملی پر وسیع تبادلہ خیال کیاگیا۔ شرکا نے دیہی ترقی کی وزارت کی ماتحتی میں مالیاتی اور بینکنگ خدمات کی فراہمی کے لئے پوسٹل نیٹ ورک کے استعمال کے امکانات کی دریافت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیتی آیوگ کے نامور ماہر جناب اجیت پائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاک گھر کل، مالیاتی خواندگی اور مالیاتی شمولیت کی مجموعی حصولیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

محکمہ ویبینار میں تبادلہ خیال کے بعد جو مشورہ اور رائے پیش کی گئیں اس کی بروقت عملی نظام کو یقینی بنانے کی خاطر ایک تفصیلی خاکہ تیار کرے گا۔

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ع ر (

 U. No. 1938



(Release ID: 1800769) Visitor Counter : 150