کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ کے ای آر پی سسٹم کا آغاز کیا


کول انڈیا لمیٹڈ پر زور دیا  کہ وہ رواں  اور اگلے مالی سال کے لیے پیداواری اہداف حاصل کرے

Posted On: 24 FEB 2022 10:38AM by PIB Delhi

کوئلہ،کانکنی اور  پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے  کہا ہے کہ جدید ترین اطلاعاتی  ٹیکنالوجی سہولتوں سے آراستہ ٹیکنالوجیوں کے ساتھ، نفاذ کے سلسلے میں اپنائی جانے والی مجموعی حکمت عملی ایک ہمہ گیر اور اثر انگیز طریقہ سے کوئلے کی پیدا وار  اور سپلائی  میں اضافے کی کلید ہے۔ کہ یہاں کول انڈیا  لمیٹڈ کی صنعتی وسائل منصوبہ بندی (ای آر پی)  نظام کے نفاذ سے متعلق ایک تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے جناب  جوشی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اہل قیادت میں جن دھن   کھاتے کھولنے کے لئے مرکز کی جانب سے  آئی ٹی ذرائع کے مؤثر  استعمال کا ذکر کرتے ہوئے  اشارہ کیا کہ ٹیکنالوجی شفافیت کو یقینی بناسکتی ہے اور بدعنوانی کے خاتمے  کا باعث  ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اب تک کوئلے کی وزارت کی جانب سے کوئلہ کانوں کی تجارتی نیلامی کے تحت  کوئلے  کے 22  بلاکوں کی کامیاب طور سے نیلامی عمل میں آچکی ہے ۔ وزیر موصوف نے ملک کو کوئلے کی ہمہ گیر  بہم رسانی کو یقینی بنانے کے لئے  سی آئی ایل کی ستائش کی۔

وزیر موصوف  جناب جوشی نے   شروع کئے گئے  ای آر پی سسٹم کے منفرد فوائد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں سی آئی ایل کو ایک عالمی  پلیئر کے طور پر پوزیشن دلانا ہے ۔ وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ   ای آر پی بہترین طور طریقوں کو قائم کرے گا۔ سی آئی ایل اور اس کے  ذیلی اداروں میں کاروباری عمل کو معیاری اور متحد کرے گا۔ جناب جوشی نے  مزید کہا کہ کول انڈیا  لمیٹڈ  میں ای آر پی  کا نفاذ  ڈیجیٹل اور نیو انڈیا کی  سمت حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو فروغ دے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MJ5J.jpg

 

اس موقع پر وزیر موصوف  نے کوئلہ، کانکنی  اور ریلویز کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور کوئلہ سکریٹری ڈاکٹر انیل کمار جین کے ساتھ ’’فیولنگ انڈیاز انرجی نیڈس‘‘  کتاب  کا اجراء کیا۔ اس کتاب میں دنیا کی سب سے بڑی کوئلے کی کانکنی کمپنی سی آئی ایل کی پائیدار کوششوں کی  کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

ای آر پی  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مداخلت کا ایک بہترین ٹول ہے، جو سی آئی ایل کو اعداد وشمار  کی سالمیت اور کفایت شعاری کے ساتھ اپنی کاروباری کارکردگی اور ترقی کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ اس کے نتیجے میں قومی کانکن کو ایک عالمی پلیئر کے طور پر تیار ہونے میں مدد ملے گی۔سی آئی ایل میں ایس اے پی   ای آر پی  سات ماڈیولز پر مشتمل ہے یعنی ہیومن کیپٹل مینجمنٹ (ایچ سی ایم)، سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن (ایس ڈی)، پروڈکشن اینڈ پلاننگ (پی پی)، پلانٹ مینٹی ننس(پی ایم)، پروجیکٹ سسٹم (پی ایس)، میٹریل مینجمنٹ ( ایم ایم) اور فنانس اینڈ کنٹرول (ایف  آئی سی او)۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SX2P.jpg

 

کول انڈیا میں ای آر پی کو دو مرحلوں میں نافذ  کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں، اسے سی آئی ایل  ہیڈکوارٹرز اور دو ذیلی اداروں ڈبلیو سی ایل  اور ایم سی ایل پر لاگو کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا نفاذ باقی 6 ذیلی اداروں ایس ای سی ایل، این سی ایل، سی سی ایل، ای سی ایل، بی سی سی ایل اور  سی ایم پی دی  آئی میں  کیا گیا تھا۔ایم ایس ٹیک مہندرا  فیز - I کے لیے عمل درآمد شراکت دار تھا جبکہ فیز- II  کے لئے  ایم ایس  ایکسنچر عمل درآمد  شراکت  دار ہے۔ یہ منصوبہ 51 ماہ میں مکمل  ہونا تھا لیکن یہ 14.5 ماہ میں مکمل ہو چکا ہے۔

ای آر پی  نفاذ پین کول انڈیا کی اس تقریب میں ڈاکٹر انیل کمار جین سکریٹری، وزارت کوئلہ، جناب پرمود اگروال چیئرمین کول انڈیا لمیٹڈ اور وزارت اور سی آئی ایل کے دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                                                                       

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ش ر- ق ر)

U-1953


(Release ID: 1800759) Visitor Counter : 170