الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی، آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور الیکٹرانکس و آئی ٹی کے وزیر  مملکت جناب راجیو چندرشیکھر  کل ‘‘اضافی طور پر کی جانے و الی  مینوفیکچرنگ سے متعلق قومی حکمت عملی ’’کا اجرا کریں گے

Posted On: 23 FEB 2022 4:15PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی، مواصلات اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اورالیکٹرانکس اور آئی ٹی اور ہنرمندی کے فروغ کے وزیرمملکت جناب چندرشیکھر ،اگلے مرحلے کی جدید ترین  ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور مقامی صنعتوں کی  نااہلی کا فوری طور پر خاتمہ کرنے کی غرض سے کل ‘‘اضافی طور پر کی جانے وا لی مینوفیکچرنگ کے بارے میں  قومی  حکمت عملی ’’ کو جار ی کریں گے۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت(میئٹی) کے  سکریٹری جناب اجے ساہنی ،محکمہ صنعت و تجارت اور انفارمیشن ٹکنالوجی، تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری جناب جیش رنجن،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت(میئٹی) کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

اضافی طور پر کی جانے والی مینوفیکچرنگ ( اے ایم) میں ڈیجیٹل عمل، مواصلات، امیجنگ، فن تعمیر اور انجینئرنگ کے ذریعے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ اور صنعتی پیداوار کے منظر نامے میں انقلاب لانے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی جانب سے اس حکمت عملی کے اجراء کے بعد پی پی پی موڈ میں اختراعات اورتحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(ش ح-ع م–ف ر)

U-1950



(Release ID: 1800739) Visitor Counter : 143