سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی ورزا ء ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جناب کشن ریڈی نے ہماری سائنسی کامیابیوں کے جذبے اور اہمیت کا جشن منانے کے ایک کل ہند پروگرام ’’وگیان سروترپوجئتے‘‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا


سائنسی ٹولز کے بہترین استعمال کے لئے ثقافتی اخلاقیات ضروری ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ثقافتی اخلاقیات کے ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی امرت کال کے دور میں بھارت کو نئی اونچائیوں پر لے جائیں گی

بھارت کی سائنسی تجربہ گاہوں کے ساتھ ساتھ سائنس افرادی قوت بھی اب دنیا کی بہترین تجربہ گاہوں اور افرادی قوت سے مقابلے کررہی ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 FEB 2022 6:50PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  یہاں کہا ک  سائنسی ٹولز کے بہترین استعمال کے لئے ثقافتی اخلاقیات  لازمی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور سیاحت ، ثقافت اور بھارت کے شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج ہماری سائنسی کامیابیوں  کے جذبے اور اہمیت  کا جشن منانے کے  ایک کل ہند پروگرام ’’وگیان سروترپوجئتے‘‘ کا  مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W3JK.jpg

ایک کل ہند 75 مقاموں کے پروگرام  ’’وگیان سروتر پوجئتے ‘‘  کے موقع پر  افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے  یہ مثال پیش کی کہ اگر ایک بچے کو  متعدد ایپلی کیشنوں والا  ایک اسمارٹ فون دے دیا جائے تو وہ  یہ نہیں سمجھ سکتا کہ  کونسی  ایپلی کیشن  اس کے فائدے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے اور  والدین کے لئے بھی یہ ممکن نہیں ہے کہ ہر لمحہ اس کے ساتھ رہیں۔ لیکن اگر اسے  تہذیبی ’سنسکار‘ اور  اخلاقیات  کی تربیت دی گئی ہے تو وہ  اسمارٹ فون کےاستعمال  میں  ایسی ایپلی کیشنوں  کو پہچان لے گا جو  اس کی صحت مند ترقی کے لئے ہے اور  ایسی اپیلی کیشنوں سے بچے گا جو اسے غلط راستے پر لے سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ’’وگیان سروتر پوجئتے ‘‘  کا بڑا مقصد  ہمارے ثقافتی اخلاقات میں  بھارت کی سائنس اور سائنسی کامیابیوں کو شامل کرنا ہے۔اس کا مقصد سائنس اور سائنسی سوچ  کو عام آدمی تک لے جانا بھی ہے۔  جہاں وہ سائنسی معلومات اور ایجادات سے فائدہ  حاصل کررسکتا ہے اور اس طرح ایک سائنسی ذہن  کو فروغ مل سکتا ہے۔

گزشتہ 75 برسوں میں  سائنسی کامیابیوں کی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ٹکنالوجی  ہر ایک گھر میں داخل ہوگئی ہے اور اب  اس کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ  نئی سائنسی ایجادات سے کس طرح بہترین نتائج حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے  متعدد مواقع پر  ہمارے قومی اور بین الاقوامی مقاصد  کے حصول میں  سائنس اور ٹکنالوجی کے رول پر روشنی ڈالی ہے اور سائنسی رجحان کو  فروغ دینے اور سائنس کو مادری زبان میں عوام تک پہنچانے کے لئے ہمیں تحری دی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OBMK.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سائنس و  ٹکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں  سائنسی ذہنیت  پیدا کرنے ہوگی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے  سائنسی معلومات اور علم  تک رسائی  ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری تک اور کچھ سے کامروپ تک  ملک کے 75  مختلف شہروں میں  ’’وگیان سروتر پوجئتے‘‘ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عوام میں سائنس کو مقبول بنانے کے لئے  سائنس کے قومی ہفتے  (22۔28 فروری 2020)  کے موقع پر  یہ اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ تقریب آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر  بھارت کے 75 شاندار برسوں  کی کامیابیوں کی نمائنش کے لئے  منعقد  کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں  وزارت ثقافت ، پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر اور حکومت ہند کی دیگر وزارتوں کے تحت  وگیان پرسار تعاون کررہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہمیں محض 100 فیصد خواندگی کی شرح  حاصل کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ  100 سائنسی خواندگی کی شرح حاصل کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وگیان پرسار نے اس سمت  میں  ایک شاندار پروگرام  پروجیکٹ وگیان بھاشا   شروع کیا ہے جس کا مقصد  مختلف ہندوستانی زبانوں میں  سائنس کی ترسیل کرنا ہے۔ ان زبانوں میں سنسکرت شامل ہے۔ اردو، کشمیری، پنجابی، مراٹھی، کنڑ، تمل، تیلگو، بنگالی، نیپالی اور  آسامی زبان میں  کام  شروع ہوچکا ہے۔ میں نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ  اس سرگرمی کو تیز کریں اور  آئین کے آٹھویں  شیڈول کے تحت  آنے والی تمام  ہندوستانی زبانوں  میں سرگرمیاں شروع کریں۔

پروگرام کا اختتام  ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ ہوگا۔ اس تقریب  کا  اہتمام  سائنس کے قومی دن  کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا جو کہ  نوبل انعام یافتہ  سر  سی وی رمن کی 1930 میں  کی گئی رمن افیکٹ کی  شاندار کھوج  کی یاد میں  1987 سے  ہر سال 28 فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کے نیشنل سائنس کمیونی کیشن ایوارڈ  حاصل کرنے والوں کو اور   مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ  مختلف مقابلوں  میں جیتنے والوں کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ وگیان سروتر پوجئتے کے بارے میں معلومات   www.vigyanpujyate.in  پر دستیاب ہے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر  سائنسی مشیر  ڈاکٹر کے وجے راگھون  سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ایس چندر شیکھر ، پی ایس اے کے دفتر کے سائنٹفک سکریٹری  ڈاکٹر پروندر مینی  ، وگیان پرسار کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نکُل پراشر اور دیگر سینئر افسروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1899



(Release ID: 1800432) Visitor Counter : 173