وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالیاتی استحکام و ترقیاتی کونسل کی 25ویں میٹنگ کا ممبئی میں انعقاد


ایف ایس ڈی سی نے مالی حالات اور مالیاتی اداروں کے کام کاج پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت بتائی

Posted On: 22 FEB 2022 2:20PM by PIB Delhi

ممبئی،  22/فروری 2022 ۔ مالیاتی استحکام و ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی 25 ویں میٹنگ آج ممبئی میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں ہوئی۔ وزیر خزانہ شہر کے دوروزہ مابعد بجٹ آؤٹ ریچ دورے پر ہیں، جہاں وہ صنعت، مالیاتی مارکیٹ کے عہدے داروں اور بینکروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FM-1Q4NX.jpg

کونسل نے مختلف مینڈیٹ اور عالمی و ملکی ترقی کے پیش نظر پیدا ہونے والے بڑے میکرو- مالیاتی چیلنجز پر غور و خوض کیا۔ کونسل نے اس بات کو نوٹ کیا کہ حکومت اور تمام ریگولیٹرز کو اہم مالیاتی اداروں کے مالی حالات اور کام کاج پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ یہ درمیانی اور طویل مدتی مالیاتی کمزوریوں کو ظاہر کرسکتا ہے۔ کونسل نے مالیاتی شعبے کی مزید ترقی اور میکرو اقتصادی اصلاحات کے ساتھ جامع اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/FM-2NA8Q.jpg

کونسل نے کرنسی کے انتظام سے متعلق آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نے آر بی آئی کے گورنر  کی زیر صدارت ایف ایس ڈی سی ذیلی کمیٹی کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں اور ایف ایس ڈی سی کے ماضی کے فیصلوں پر ممبران کی طرف سے کی گئی کارروائی کا بھی نوٹس لیا۔

ایف ایس ڈی سی کی 25ویں میٹنگ میں خزانہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ، ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس، فائیننس سکریٹری اور اخراجات سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن، اقتصادی امور کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ، ریوینیو سکریٹری جناب ترون بجاج، مالی خدمات کے سکریٹری جناب سنجے ملہوترا، الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی، کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما، وزارت خزانہ کے اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننت ناگیسوران، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے چیئرپرسن جناب اجے تیاگی، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن جناب سپراتم بندوپادھیائے، انٹرنیشنل فائیننشیل سروسیز سینٹرس اتھارٹی کے چیئرپرسن جناب انجیتی سری نواس، انشورنس اینڈ ریگولیٹری ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کی رکن اور وزارت خزانہ کے محکمہ اقتصادی امور کی ایف ایس ڈی سی کی سکریٹری محترمہ ٹی ایل الامیلو نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220222-WA0000J43C.jpg

مالیاتی استحکام و ترقیاتی کونسل، حکومت نے مالیاتی مارکیٹ ریگولیٹرس کے مشورے سے قائم کی ہے، تاکہ مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے، انٹر- ریگولیٹری کوآرڈنیشن کو بڑھانے، اور مالیاتی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے طریقہ کار کو مضبوط اور ادارہ جاتی بنایا جاسکے۔ ریگولیٹرس کی خودمختاری کے تئیں کسی تعصب کے بغیر، کونسل معیشت کی میکرو- پروڈینشیل نگرانی کرتی ہے، جس میں بڑے مالیاتی گروپوں کے کام کاج شامل ہیں۔ یہ انٹر- ریگولیٹری کوآرڈنیشن اور مالیاتی شعبے کی ترقی سے متعلق مسائل کا ازالہ بھی کرتی ہے۔ یہ مالیاتی خواندگی اور مالی شمولیت پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1892


(Release ID: 1800375) Visitor Counter : 201