دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر کل رُورل کنیکٹیوٹی جی آئی ایس ڈیٹا کو عوامی منظرنامے پر لائیں گے
آٹھ لاکھ سے زیادہ دیہی سہولتوں، 10 لاکھ سے زیادہ بساوٹوں اور 25 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں سے متعلق جی آئی ایس ڈیٹا جسے جی آئی ایس پلیٹ فارم کا استعمال کرکے جمع اور ڈیجیٹائزڈ کیا گیا ہے، عوام الناس کے لئے دستیاب کرایا جائے گا
قومی دیہی بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقیاتی ایجنسی (این آر آئی ڈی اے) 3 معروف جی آئی ایس فرموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی اور عوامی منظرنامے پر رورل کنیکٹیوٹی جی آئی ایس ڈیٹا کو لانے کے لئے گتی شکتی کے ساتھ شراکت داری کرے گی
Posted On:
21 FEB 2022 6:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 21/فروری 2022 ۔ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ 22 فروری 2022 کو انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر، نئی دہلی میں رورل کنیکٹیوٹی جی آئی ایس ڈیٹا کو دوپہر 12 بجے عوامی منظرنامے پر لائیں گے۔
پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کا آغاز سال 2000 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر میں آباد ایسی بساوٹوں کو جو ابھی تک سڑکوں سے جڑ نہیں پائی ہیں، کو سبھی موسموں کے لئے کارآمد روڈ کنیکٹیوٹی دستیاب کرانا تھا۔ بعد میں تھرو رُوٹس اور اہم رورل لنکس کو اپ گریڈ اور کنسولیڈیٹ کو بھی اس کے مقصد میں شامل کردیا گیا تاکہ دیہی معیشت کو ترقی دی جاسکے۔ اس کے وجود میں آنے کے وقت سے لے کر 7.83 لاکھ کلومیٹر سڑکوں کو منظوری دی گئی ہے اور 2.69 لاکھ کروڑ روپئے کے صرفہ سے 6.90 لاکھ کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے۔
پی ایم جی ایس وائی، کے نفاذ کے ایک جزو کے طور پر 8 لاکھ سے زیادہ دیہی مراکز، 10 لاکھ سے زیادہ بساوٹوں اور 25 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں سے متعلق جی آئی ایس ڈیٹا، اس اسکیم کے لئے ڈیولپ کئے گئے جی آئی ایس پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتے ہوئے جمع کیا گیا اور اسے ڈیجیٹل شکل دی گئی۔ جمع کیا گیا دیہی کنیکٹیوٹی جی آئی ایس ڈیٹا اب عوام کے لئے دستیاب ہوگا۔
این آر آئی ڈی اے جو کہ پی ایم جی ایس وائی اسکیم کو نافذ کرنے والی نوڈل ایجنسی ہے، وہ 3 معروف جی آئی ایس فرموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی اور عوامی منظرنامے پر دیہی کنیکٹیوٹی جی آئی ایس ڈیٹا کو لانے کے لئے گتی شکتی کے ساتھ اشتراک کرے گی۔ گتی شکتی ایک قومی ماسٹر پلان اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد لوجسٹکس لاگتوں میں کمی لانے اور بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کے لئے بھارت میں بنیادی ڈھانچہ جاتی پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور اس کا نفاذ کرنا ہے۔ این آر آئی ڈی اے گتی شکتی کے ساتھ اشتراک کررہی ہے، تاکہ دونوں اسکیموں کی بہتر منصوبہ بندی اور نفاذ کے لئے ڈیٹا کا تبادلہ کیا جاسکے۔
جی آئی ایس ڈیٹا کی لانچنگ کے بعد ایک ٹیکنیکل سیشن کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ای ایس آر آئی انڈیا، میپ مائی انڈیا، ڈیٹا میٹ، گتی شکتی اور سی ڈی اے سی پونے کے ذریعے پرزنٹیشن دیا جائے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1863
(Release ID: 1800137)
Visitor Counter : 177