شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی تجارت کی وزارت کے تحت کام کرنے والی این ای سی کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی این ای آر سی آر ایم ایس کے آتم نربھر شمال مشرقی پہل کے نئے نقطہ نظر کے ساتھ زراعت
Posted On:
21 FEB 2022 5:18PM by PIB Delhi

دیو مالی ہیملیٹ اروناچل پردیش کے ترپ ضلع میں واقع ہے، جہاں پر بیشتر لوگ زراعت کا کام کرتے ہیں۔ چونکہ شمال مشرقی خطے میں موزوں زرعی آب و ہوا کی صورتحال کی وجہ سے مسالوں کی کاشت کے بہت امکانات ہیں۔

نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی ( این ای آر سی آر ایم ایس)، شیلانگ نے حکومت ہند کی شمال مشرقی خطے کی وزارت کے تحت کام کرنے والی شمال مشرقی کونسل ( این ای سی) کے تحت،اروناچل پردیش بورڈ کے اسپاس بورڈ ڈویژنل آفس نامسائی کے تعاون سے پٹکئی ہلز ویلفیئر سوسائٹی آفس، دیومالی، تیرپ، اروناچل پردیش میں مسالے کے کاشتکاروں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کے تحت 60 (ساٹھ) سے زائد شرکاء کو تربیت دی گئی۔ انہیں مسالوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ آمدنی کے کے لیے اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کی تربیت دی گئی۔
اسپائس بورڈ کے حکام نے بتایا کہ مستقبل قریب میں زرعی کسانوں کی زرعی سرگرمیوں اور ان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے واسطے نامسنگ بلاک اور سوہا بلاک میں ایسے مزید پروجیکٹ نافذ کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 1858
(Release ID: 1800132)
Visitor Counter : 161