وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت ’وگیان سروَتر پوجیتے‘ کے جزو کے طور پر ملک بھر میں 75 مقامات پر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی حصول یابیوں کے 75 برسوں کو اجاگر کرنے والی یادگاری نمائشوں کا انعقاد کرے گی


جناب جی کشن ریڈی اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریب ’وگیان سروَتر پوجیتے‘ کا کل افتتاح کریں گے

بھارتی علمی نظام کے لئے ایک گیت – دھارا کے دائرے میں خطاباتی نمائشوں کے ایک سلسلے کا اعلان کیا گیا

Posted On: 21 FEB 2022 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21/فروری 2022 ۔ ثقافت کی وزارت ’وگیان سروَتر پوجیتے‘ کے جزو کے طور پر ملک بھر میں 75 مقامات پر سائنس و ٹیکنالوجی میں بھارت کی حصول یابیوں کے 75 برسوں کو نمایاں کرنے والی یادگاری نمائشوں کا انعقاد کرے گی۔ وگیان سروَتر پوجیتے، اسکوپ (سائنس کمیونی کیشن پاپولرائزیشن ایکسٹینشن) کا ایک ہفتے تک چلنے والی تقریب ہے، جو 22 سے 28 فروری 2022 تک آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران منعقد کی جارہی ہے۔ ’وگیان سروَتر پوجیتے‘ کا افتتاح کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے کیا جائے گا۔

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمس (این سی ایس ایم)، ثقافت کی وزارت کے تحت ایک خودمختار سوسائٹی ، وگیان سروتر پوجیتے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ یہ بھارت سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے وگیان پرسار کے تعاون سے ملک کی آزادی کی 75ویں سال گرہ منانے کے لئے ملک گیر یادگاری نمائشوں ’آزادی کے 75 سال: سائنس و ٹیکنالوجی میں بھارت کی حصول یابیاں‘ پروگرام منعقد کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔ این سی ایس ایم سنگل ایڈمنسٹریٹیو امبریلا کے تحت دنیا میں سائنسی مراکز اور میوزیموں کا سب سے بڑا نیٹ ورک تیار کرتی ہے۔

ثقافت کی وزارت دھارا – اَین اوڈ ٹو انڈین نالیج سسٹم کے دائرے میں خطاباتی نمائشوں کے ایک سلسلے کا بھی انعقاد کرے گی۔ اس سیریز کے تحت پہلا پروگرام ’انڈیاز کنٹریبیوشن ٹو میتھمیٹکس تھرو ایجیز‘  یعنی عہد در عہد ریاضی کے تعلق سے بھارت کا تعاون، کے نام منسوب ہے اور اس میں قدیم دور کی ریاضی – شلب سوتروں میں جیومیٹری، پنگل کے چنداس- شاستر اور کلاسیکل دور – بھارتی الجبرا میں لینک مارک، جیوت پتی، بھارت میں تریکونومیٹری، بھارتی الجبرا میں انڈیٹرمنیٹ ایکویشنس اور کیرالہ اسکول میں پائی (π) کے لئے مادھو کی انفینائٹ سیریز، ٹریکونومیٹرک فنکشن کا کلکولس شامل کیا جائے گا۔ قدیم بھارت میں اقتصادی خیالات، میٹالرجی (علم معدنیات)،  زراعت وغیرہ سے متعلق اسی طرح کے متعدد پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔

یہ پروگرام کشمیری، ڈوگری، پنجابی، گجراتی، مراٹھی، کنڑ، ملیالم، تمل، تیلگو، اڑیہ، بنگالی، آسامی، نیپالی، میتھلی اور منی پوری سمیت مختلف بھارتی زبانوں میں منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران بھارت میں سائنسی ترقی / حصول یابیوں پر 75 فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی ثقافت کی وزارت، حکومت کے متعدد سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کے ساتھ، ریاستی سطح کی ایجنسیوں کے ساتھ گہری شراکت داری میں، زمینی سطح پر وگیان سروَتر پوجیتے پروگرام منعقد کررہی ہے۔ پروگرام کو بھارت کے نوجوانوں کو تحریک دینے اور ایک ترقی پسند قوم کی تعمیر میں مدد دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ شمال سے جنوب تک میں لیہہ و سری نگر سے پورٹ بلیئر اور لکشدیپ میں جزائر کوارتّی تک، اور جنوب سے مشرق تک میں احمدآباد اور دمن سے ایٹانگر، کوہیما اور آئیزول تک ملک بھر میں 75 مقامات پر منعقد  کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ پروگرام امرت مہوتسو کے تحت متعدد وزارتوں، محکموں، علاقائی حصص داروں اور عوامی الناس کو ایک ساتھ لانے کی حیرت انگیز مثال ہے۔

تقریب کے مقامات کے لئے یہاں کلک کریں:

https://vigyanpujyate.in/locations

وگیان سروَتر پوجیتے کے بارے میں زیادہ معلومات کے لئے براہ کرم نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://vigyanpujyate.in/

پریس ریلیز کے لئے اس لنک پر کلک کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1799860

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1856


(Release ID: 1800130) Visitor Counter : 187