عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ارغوانی انقلاب کے ایک حصہ کے طور پر رام بن میں  سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایمس ارومامشن کے تحت  لیوینڈر(خزام) کی کاشتکاری شروع کی جائے گی


ایک ہمہ گیر اور علاقائی طور پر متوازن ترقی کے لئے  دشوارگزار علاقوں کی ترقی لازمی ہے:ڈاکٹر جتیندرسنگھ

ڈی ڈی سیز، بی ڈی سی، پی ا ٓر آئیز کا  اپنے اپنے علاقوں میں  ترقیاتی ترجیحات طے کرنے میں ایک کلیدی کردار ہوگا:ڈاکٹر جتیندرسنگھ

Posted On: 20 FEB 2022 7:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) سائنس او ر ٹکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس،  وزیر مملکت پی ایم او ، عملے، عوامی شکایات، پنشنس، ایٹمی توانائی اور خلا ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج کہا کہ منتخبہ نمائندہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقی کے لئے  ترجیحی علاقے  طے کرنے میں  اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ  نہ صرف مقامی طور پر لوگوں کے سامنے ترقیاتی اقدامات کےلئے جوابدہ ہیں ، بلکہ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد میں پڑنے و الے رخنوں کے اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک اہم کردار بھی ادا کرتے ہیں ۔ اس طرح یہ لوگ عوام اورانتظامیہ کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں  ا ٓج کنوینشن سینٹر جموں میں  رام بن کے لئے ضلعی ترقیاتی تعاون اور نگرانی کمیٹی  (ڈی  آئی ایس ایچ اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

 

1.jpg

 

اس اجلاس میں کیا  جانے و الا ایک اہم فیصلہ ، ڈوڈا اورریاسی اضلاع کے خطوط پر سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ سی ایس آئی آر- ا ٓئی آئی آئی ایمس کے تحت لیوینڈر کی کاشتکاری کی ہمت افزائی کرکے  رام بن ضلع میں  ارغوانی انقلاب کا آغاز کرنا تھا ۔ڈاکٹر سنگھ نے یہ اعلان آج ڈیشا کی میٹنگ میں کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ ڈوڈا اوررام بن میں ایک  جیسے موسمیاتی اور جغرافیائی  حالات رہتے ہیں اس لئے ضلع کے نوجوانوں کےلئے آمدنی کے ذرائع میں ا ضافہ کرنے کی غرض سے لیوینڈر کی کاشتکاری رام بن سے شروع کی جاسکتی ہے ۔ ڈوڈا ضلع کے بدیروا اور کھلانی اور ریاسی کے  بالائی علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ  500 سے زیادہ نوجوانوں نے  ارغوانی انقلاب سے فائدہ اٹھایا ہے  اوراپنی آمدنی میں کئی گنا ا ضافہ  کرلیا ہے ۔ ایسی کامیابی کی کچھ مثالیں دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اسکا ذکر کیا کہ کچھ  انجینئرنگ کے گریجویٹس نے تو اپنی ملازمتیں چھوڑ کر خزام کی کاشتکاری شروع کردی جس میں بہت اچھے امکانات موجود ہیں اورنوجوانوں کو مناسب منافع بھی ہاتھ  آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت کے اروما مشن کے تحت رام بن میں بھی خزام کی کاشتکاری کی ایسی ہی صلاحیت موجود ہے ، اس سے نئے کسانوں کو ذریعہ معاش فراہم کرانے میں مدد ملے گی اور اسٹارٹپس انڈیا مہم کو  بھی رفتار حاصل ہوگی اسی کے ساتھ خطے میں  صنعت کاری کے جذبے کو فروغ بھی  حاصل ہوگا۔

 

2.jpg

 

مرکزی حکومت کی  مختلف اسکیموں  کے کام کرنے کے ڈھنگ کاجائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اسکا ذکر کیا کہ دشا پلیٹ فارم نے  منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو عوام کے وسیع تر مفاد میں مختلف ترقیاتی امور پر ملکر کام کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بہت ہی  موثر اور گہرے غوروفکر پر مبنی منصوبے شروع کئے ہیں ۔ ان منصوبوں کا بھر پور فائدہ  اٹھانے کے لئے یہ ضروری  ہے کہ عمل درآمد میں جو خامیاں یا مشکلات پیش آتی ہیں ان کو سامنے لایا جائے  تاکہ ان کا بروقت حل تلاش کرکے اس پر عمل کیا جائے اورمنصوبے اپنی طے شدہ مد ت کے اندر مکمل کئےجاسکیں ۔

پی آر آئی کے ارکان اور ر ام بن ضلع کی مختلف ناقابل رسائی  پنچایتوں اوربلاکوں کے نمائندوں کی تجاویز کو سننےکے بعد ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس ضلع کاعلاقہ نہایت سخت اور دشوار گزار ہے  جس کی بنا پرہر ا ٓدمی تک رسائی بہت مشکل ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاہم حکومت اس چیلنج کاسامناکرنے کے لئے عزم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت رام بن کےدور دراز پنچایتوں اوربلاکوں  کے علاوہ  جموں و کشمیر کے  دشوار گزار علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے پی ایم اے وائی ، پی ایم جی ایس وائی، ایم جی نریگا جیسے منصوبوں کے فوائد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے  پی ایم کسان ندھی  ، دیہی ترقیاتی شعبے کی اسکیموں جیسے منصوبوں میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کے لئے ضلع  انتظامیہ  اورپی آر آئی کےارکان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے مختلف محکموں کے افسران پر زور دیا کہ  وہ پی آر آئی ارکان کے ساتھ ملکر کام کریں  اور ایک بہتر ارتباط اور  تعامل کےلئے ایس او پیز وضع کریں  تاکہ ایک ہمہ گیر ترقی کے ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جاسکے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.1849

 



(Release ID: 1800023) Visitor Counter : 123