وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 19 فروری کو اندور میں میونسپل ٹھوس کچرے پر مبنی گوبر- دھن پلانٹ کا افتتاح کریں گے


کچرے سے پاک شہروں کی تعمیر کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘ اور ’’سرکلر اِکونومی‘‘ کے اصولوں کو بایو- سی این جی پلانٹ کی صورت میں سمویا گیا ہے

پلانٹ کی صلاحیت روزانہ 550 ٹن الگ کئے گئے مرطوب نامیاتی کچرے کو ٹریٹ کرنے کی ہے

اس سے روزانہ 17000 کلوگرام سی این جی اور روزانہ 100 ٹن نامیاتی کھاد کی پیداوار ہوگی

Posted On: 18 FEB 2022 6:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  18/فروری 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19 فروری کو دوپہر ایک بجے اندور میں ’’گوبر- دھن (بایو- سی این جی) پلانٹ‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نے حال ہی میں سوچھ بھارت مشن شہری 2.0 کا آغاز کیا تھا، جس کا بحیثیت مجموعی ویژن ’’کچرے سے پاک شہروں‘‘ کی تعمیر ہے۔ اس مشن کا نفاذ ’’ویسٹ ٹو ویلتھ‘‘ اور ’’سرکلر اکونومی‘‘ کے اصولوں کے تحت کیا جارہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ وسائل کی بازیابی کی جاسکے۔ ان دونوں اصولوں کو اندور بایو- سی این جی پلانٹ میں سمویا گیا ہے۔

اس پلانٹ کی صلاحیت روزانہ 550 ٹن علاحدہ کئے گئے مرطوب نامیاتی کچرے کو ٹریٹ کرنے کی ہے۔ توقع ہے کہ اس سے روزانہ تقریباً 17000 کلوگرام سی این جی اور روزانہ 100 ٹن نامیاتی کمپوسٹ (مخلوط کھاد) کی پیداوار ہوگی۔ یہ پلانٹ زیرو لینڈفل کے اصولوں پر مبنی ہے، جس میں کوئی بھی غیرمطلوبہ شئے کی پیداوار نہیں ہوگی۔ مزید برآں توقع ہے کہ اس پروجیکٹ سے متعدد ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے، جن میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی، گرین انرجی کی دستیابی اور بطور کھاد نامیاتی کمپوسٹ کی پیداوار شامل ہیں۔

اندور کلین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ ایک مخصوص مقصدی اکائی ہے جس کی تخلیق اس پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے کی گئی ہے، جسے اندور میونسپل کارپوریشن (آئی ایم سی) اور انڈو اِنوائیرو انٹیگریٹیڈ سالیوشن لمیٹڈ (آئی ای آئی ایس ایل) کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت آئی ای آئی ایس ایل کے ذریعے 150 کروڑ روپئے کی 100 فیصد سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کی مدد سے قائم کیا گیا تھا۔ اندور میونسپل کارپوریشن اس پلانٹ کے ذریعے پروڈیوز کیے گئے سی این جی کے کم از کم 50 فیصد کی خریداری کرے گا اور اپنے نوعیت کی پہلی پہل کے تحت سی این جی سے 250 سٹی بسیں چلائے گا۔ باقی ماندہ سی این جی کھلے بازار میں فروخت کی جائے گی۔ نامیاتی کھاد زرعی اور باغبانی سے متعلق مقاصد کے لئے کیمیاجاتی کھادوں کی جگہ لینے میں مدد کرے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1778


(Release ID: 1799388) Visitor Counter : 199