امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے ‘ایکوا فیڈ(پانی پر مبنی خوراک) پر ہندوستانی معیارات’ پر ویبنار کا انعقاد کیا


صنعت اور سرکاری ماہی گیری کے محکموں کے 100 سے زائد شرکاء کو اپنی مصنوعات پر  بی آئی  ایس  سرٹیفیکیشن  لینے کے لئے اسٹینڈرڈ مارک( آئی ایس آئی مارک ) کے استعمال  کی ترغیب دی گئی

Posted On: 18 FEB 2022 12:48PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) نے 17 فروری 2022 کو ‘انڈین اسٹینڈرڈز آن ایکوا فیڈ’پر ایک بیداری اور عمل درآمد /نفاذ  پر  ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں صنعت اور سرکاری ماہی گیری کے محکموں کے 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ فش فیڈ (مچھلی کی خوراک) پر موجودہ ہندوستانی معیارات اور پائپ لائن میں نئے معیارات سے متعلق معلومات کا اشتراک کیا گیا جس میں  مجوزہ  اہم ضروریات کو اجاگر کیا گیا ۔ شرکاء کو 15 مارچ 2022 تک وسیع پیمانے پر سر کولیشن میں مسودہ معیارات کا جائزہ لینے اور ان پر تبصرہ کرنے کی بھی ترغیب دی گئی۔ مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات پر سرٹیفیکیشن لینے کے لئے  اسٹینڈرڈز مارک(آئی ایس آئی مارک) کے استعمال کے لیے ترغیب دی گئی ۔ بی آئی ایس کنفارمیٹی اسیسمنٹ اسکیم اور لائسنس کی درخواست کے عمل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

 

بی آئی ایس نے ایکوا فیڈ کے لیے چار ہندوستانی معیارات شائع کیے ہیں، جو ذیل میں درج ہیں:

 

 آئی ایس   16150 (حصہ 1) : 2014 فش فیڈ - تفصیلات، حصہ 1 کارپ فیڈ

آئی ایس   16150 (پارٹ 2) : 2014 فش فیڈ - تفصیلات، حصہ 2 کیٹ فش فیڈ

آئی ایس   16150 (پارٹ 3): 2014 فش فیڈ - تفصیلات، حصہ 3 جھینگا فیڈ

آئی ایس   16150 (پارٹ 4): 2014 فش فیڈ - تفصیلات، حصہ 4 میٹھے پانی کے جھینگے کی خوراک

 

 

ہم نئی پرجاتیوں کو ڈھکنے والے ایکوا فیڈ کے لیے نئے انڈین اسٹینڈرز تیار کرنے کے عمل میں ہیں، جہاں وزارت فشریز، اے ایچ اینڈ ڈی کی طرف سے درخواست کی گئی ہے۔

 

  1.  پنگاسیس مچھلی کے لیے مچھلی کا کھانا
  2. ہمہ خورمچھلیوں کے لیے خوراک
  3. گوشت خور مچھلیوں کے لیے مچھلی کا کھانا
  4. مچھلی کی پولی کلچر کے لیے مچھلی کا کھانا

 

چونکہ ملک میں آبی زراعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور حکومتوں کی طرف سے اس شعبے میں نئے اقدامات/ سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی معیارات کا نفاذ ایکوا فیڈ کے بہترین معیار کو یقینی بنائے گا اور اس کے نتیجے میں آبی زراعت کی پیداوار کے معیار میں بہتری آئے گی۔ ایکوا فیڈ کے بہتر معیار اور حفاظت سے پروڈیوسر کو بہتر قیمت ملنے سے فائدہ پہنچے گا اور آخری صارفین کو محفوظ پروڈکٹ ملے گا جس سے ماحولیاتی نظام کی مجموعی صحت بہتر ہو گی۔ ان معیارات کو ملک میں درآمد کی جانے والی مچھلی کی خوراک کے معیار کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ش ت ۔رض

 

U. No.1758



(Release ID: 1799251) Visitor Counter : 123