ریلوے کی وزارت

جنوری 2022ءکے ماہ کے دوران آرپی ایف کی کارکردگی


ریلوے حفاظتی فورس (آر پی ایف)کے عملے نے جنوری 2022ء میں ’’مشن جیون رکشا‘‘کے حصے کے طورپر 42لوگوں کو بچایا

ہندوستانی ریلوے کے رابطے میں آنے والے 1045بچوں کو دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت تھی، جنہیں جنوری 2022ءمیں بچایا گیا تھا

خاتون مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ’’میری سہیلی‘‘ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے

Posted On: 17 FEB 2022 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17؍فروری2022:

 

ریلوے حفاظتی فورس(آر پی ایف)کو ریلوے املاک ،مسافر علاقہ ، مسافروں اور اس سے جڑے معاملوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ریلوے اور ریل مسافروں کی حفاظت کے لئے آر پی ایف کے جوان بہترین خدمات دے رہے ہیں۔وہ ضرورت مند مسافروں کو مدد اور دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں۔ساتھ ہی خواتین اور بچوں کو بچانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔فورس عملے کی مختلف سرگرمیوں کو رفتا ر دینے کے لئے، حالانکہ وہ اپنے مقرر شدہ فرائض سے بھی آگے جاکر کام کررہے ہیں۔ جنوری 2022ء سے شروع ہونے والے مختلف ناموں کے تحت کئی طرح کے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ  لیا گیا ہے۔

آرپی ایف اپنی خود کی زندگی کو جوکھم میں ڈال کر مختلف ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے علاقوں میں رات دن چلتی ٹرینوں کے پہیوں کے نیچے آنے کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کی جان  بچا رہی ہے۔اب یہ سرگرمی ’’مشن جیون رکشا‘‘کے تحت مشن موڈ میں شروع کی گئی ہے۔آرپی ایف عملے نے جنوری 2022ء کے دوران اس مشن کے تحت 42افراد ، 20مرداور 22خواتین کو بچایا۔

آرپی ایف نے کئی اسباب سے اپنے خاندان سے لاپتہ ؍الگ ہوئے یا اپنے گھروں سے بھاگے ہوئے بچوں کو ضرورت کے مطابق دیکھ بھال اور حفاظت فراہم کی ہے اور ایسے بچوں کو اپنے خاندان سے دوبارہ ملانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ایسے بچوں کو اگر وقت پر تحفظ فراہم نہ کیا جائے تو وہ استحصال  اور اسمگلنگ کے شکار ہوسکتے ہیں۔فورس عملے کو اس نیک کام اور ’’آپریشن ننھے فرشتے‘‘کوڈ نام کے تحت ایک کل ہند پروگرام لانچ کرنے  کے لئے متحرک کیا گیا۔جنوری 2022ء کے ماہ کے دوران 1045(701لڑکے+344لڑکیاں)جنہیں دیکھ بھال اور حفاظت کی ضرورت تھی اور جو ہندوستانی ریلوے کے رابطے میں آئے تھے انہیں غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے فالو اپ ایکشن کے ذریعے بچایا گیا۔موجودہ وقت میں پورے ہندوستانی ریلوے  کے  132ریلوے اسٹیشنوں پر  چائلڈہیلتھ ڈیسک کام کررہے ہیں۔

خاتون مسافروں کو بہتر تحفظ مہیا کرنے کے لئے ’’مہیلا سرکشا‘‘کوڈ نام کے تحت کئی نئی پہلیں کی گئیں ہیں۔جنوری 2022ء ماہ کے دوران آرپی ایف نے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ’’میری سہیلی‘‘ٹیموں کو تعینات کیا  ہے، جس کا مقصد خاص طور سے تنہا سفر کرنے والی اور جرائم کی زد میں آنے والے خاتون مسافروں کو تحفظ کرنا ہے اور مقصد کے لئے پورے ہندوستان میں تقریباً 13000ٹرینوں کو کوور کیا گیا ہے۔دیگر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے آر پی ایف نے چھیڑ چھاڑاور دست درازی کے معاملوں میں 5لوگوں کو گرفتار کیا اور خواتین کے ڈبوں میں سفرکرتے پائے گئے 2185 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

آرپی ایف کا خاتون  عملہ خاص طورسے جو موجودہ وقت میں مجموعی طاقت کا تقریباً 9فیصد ہے’’آپریشن ماترشکتی ‘‘کے تحت سفر کرنے والی حاملہ خواتین کو ٹرین سفر کے دوران زچگی میں مدد کرتا ہے۔ جنوری 2022ء ماہ کے دوران خاتون آرپی ایف عملے نے 7ایسی خاتون مسافروں کو مدد مہیا کی ہے اور ان کے بچوں کو اس خوبصورت دنیا میں لانےمیں اہم رول ادا کیا ہے۔

ہرچند کہ ہندوستانی آئین کی 7ویں فہرست کے تحت پولسنگ ریاست کا معاملہ ہے، آر پی ایف ’’آپریشن یاتری سرکشا‘‘کے تحت مسافروں کے ساتھ ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے شعبے میں ریاستی پولس کی کوششوں میں معاونت کی ہے۔جنوری 2022ء ماہ کے دوران آر پی ایف نے مسافروں کے خلاف جرائم کے 254معاملوں میں ملوث 300سے زیادہ  مجرموں کو گرفتار کرکے متعلقہ جی آر پی ؍مقامی پولس کو سونپا ہے۔اسی آپریشن ’’یاتری سرکشا‘‘کے تحت آر پی ایف مسافروں کا تحفظ اور دیگر شکایات کو وصول کرنے اور اُن کا حل نکالنے کے لئے 24گھنٹے کال(ٹول فری 139اور دیگر سوشل میڈیا  یعنی ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ)پر دستیاب ہے۔جنوری 2022ء کے دوران ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 139(24x7)اور تحفظ سے متعلق ٹوئٹر پربحران کا شکار مسافروں سے موصولہ 11230سے زیادہ کال ؍شکایات پر فوری توجہ دی گئی اور ان کا حل نکالا گیا۔

ریلوے کے توسط سے انسانی اسمگلنگ کے خطرے کو روکنے کےلئے آرپی ایف 24گھنٹے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک میں کام کررہی ہے۔ کوڈ نام آپریشن ’’اے اے ایچ ٹی‘‘کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آرپی ایف نے جنوری 2022ء کے مہینے میں 8اسمگلروں کی گرفتاری کے ساتھ 35افراد (22نابالغ) کو چھڑایا ہے اور انہیں پولس کو سونپا ہے۔

کئی بار مسافر ٹرین پکڑنے اور یا اسٹیشن سے نکلنے کی جلد بازی میں اپنا سامان پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ آر پی ایف عملہ گارجین کے طورپر کام کرتا ہے اور ’’آپریشن امانت‘‘کے تحت ان سامانوں کو ان کے صحیح مالکان کو پہنچانے کے مقصد میں مدد کرتا ہے۔جنوری 2022ء کے دوران اس آپریشن کے تحت  2.8کروڑ سے زیادہ مالیت کے 1552مسافروں کا سامان برآمد کیا۔

نشیلی اشیاء نہ صرف نوجوانوں کی صحت کو تباہ کرتی ہے، بلکہ معیشت اور قوم کی بہتری کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔آرپی ایف کو 2019ء میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تلاشی ضبطی اور گرفتاری کا اختیار دیا گیا ہے۔نشیلی ادویہ کی ریل کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف مہم کو زیادہ توجہ دینے کے تحت اس آپریشن کے ضمن میں آرپی ایف نے ’’آپریشن نارکوس‘‘لانچ کیا ہے۔ اس کے تحت جنوری 2022ء ماہ کے دوران 87 افراد کی گرفتاری کےساتھ 4.57کروڑ روپے کی مالیت کی نشیلی ادویہ بھی برآمد کیا ہے۔

ٹیکس چوروں ؍قانون توڑنے والوں کے لئے ٹرینوں کے ذریعے آمدو رفت ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے۔آرپی ایف نے تمباکو مصنوعات، بے حساب نقدی، ناجائز شراب، بے حساب قیمتی سامان، اسمگلنگ کے سامان وغیرہ کی غیر قانونی آمدورفت کے خلاف ’’آپریشن سترک‘‘نامی ایک الگ آپریشن شروع کیا ہے، جس کے تحت 19لاکھ روپے  مالیت کی غیر قانونی تمباکو مصنوعات، 19کروڑ روپے کی ناجائز شراب، 4.90کروڑ  روپے کا بے حساب سونا، 11لاکھ روپے کی بے حساب چاندی، 2.18لاکھ روپے کے غیر ملکی اسمگل شدہ سامان اور 2.50کرو ڑ روپے  بے حساب نقد برآمد کئے اور 119لوگوں کو گرفتار کیا۔پکڑے گئے لوگوں کے ساتھ ضبط کی گئی بے حساب ؍ناجائز کھیپ کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو سونپ دیا گیا۔

جنگلی جانوروں کے اعضاء اور جنگلی پیداوار کی اسمگلنگ فطرت کے خلاف جرم ہے۔آرپی ایف اس مسئلے کے تعلق سے محتاط ہیں اور ریلوے کے توسط سے جنگلی جانوروں کے ناجائز کاروبار میں شامل اسمگلروں کے خلاف’’آپریشن ڈبلیو آئی ایل ای پی( وائلپ)‘‘کے تحت سخت کارروائی کی ہے۔آرپی ایف نے دو لوگوں کی گرفتار کےساتھ 11معاملوں کا خلاصہ کیا اور برآمداشیاء جیسے نایاب کچھوے، جنگلی پرندوں کی مختلف نسلوں، غائب ہوتے گدھوں کو محکمہ جنگلات کو سونپ دیا گیا۔

آرپی ایف  ریل پرہرہی کی شکل میں کام کرتا ہے اور’’ آپریشن ریل‘‘ پرہری کے تحت اپنے متعلقہ شعبوں سے رپورٹ کئے گئے اہم معاملوں کا پتہ لگانے میں ریاستی پولس؍ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں(ایل ای اے) کی مدد کرتی ہے۔جنوری 2022ء کے دوران آر پی ایف نے پولس؍ ایل ای اے کو قتل ، عصمت دری، ڈکیتی؍لوٹ، اغوا جیسے خطرناک جرائم کے سات معاملوں کا پتہ لگانے میں مدد کی ہے۔

’’آپریشن ڈِگنٹی ‘‘کے تحت آرپی ایف نے 80بالغ مردوں اور 153بالغ خواتین کو بچایا، جنہیں فوری دیکھ بھال اور حفاظت کی ضرورت تھی۔ انہیں ان کے متعلقہ گھروالوں ؍این جی او کو سونپ دیا گیا۔’’آپریشن سیوا‘‘ کے تحت آری پی ایف نے 1000سے زیادہ بزرگوں ، بیمار، معذور اشخاص کو اُن کے سفر کے دوران دواؤں ، بچوں کی غذا، وہیل چیئر، اسٹریچر ، طبی مدد سے لے کر معذوروں ؍بزرگوں کو کاندھوں پر لے جانے تک کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی ہے۔

آرپی ایف ملازمین ’’وردی میں شہری‘‘ہونے کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہیں اور ’’یش لبھاسوا‘‘یا ’’احترام حاصل  کریں‘‘ کے موٹو کو تعبیر آشنا کرنے کےلئے قوم اور اس کے شہریوں کی خدمت میں صحیح معنی میں تحفظ ، مدد  اور خدمات فراہم کرنا جاری رکھیں گے ۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1728)



(Release ID: 1799168) Visitor Counter : 260