سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور بااختیاربنانے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمارنے 12 فروری کو ’’اسمائل‘‘اسکیم کا آغاز کریں گے


اس اسکیم کو تیسری صنف کی برادری اور گداگری سے منسلک افرادکے لئے فلاحی اقدامات فراہم کرنے کی خاطر وضع کیا گیا ہے

یہ اسکیم ان نشان زد گروپوں کے حقوق کو مستحکم اور وسعت عطا کرےگی اور انہیں درکار تمام تر قانونی تحفظات فراہم کرے گی اور ان کے لئے محفوظ زندگی کو یقینی بنائے گی

اس اسکیم تحت ذیلی مرکزی شعبے کی دو ذیلی اسکیمیں یعنی مخنث افراد کی جامع بازآبادکاری اور گدا گری میں ملوث افراد کی جامع بازآبادکاری شامل ہے

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت نے 2021-22 سے2025-26 تک اسکیم کے لیے 365 کروڑ روپے مختص کئے ہیں

دہلی، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، اندور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ اور احمد آباددس شہروں میں جامع بازآبادکاری کےآزمائشی پروجیکٹس

Posted On: 10 FEB 2022 4:48PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اوربااختیار بنانے کےمرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار12فروری2022 کوبی ایچ آئی ایم    آڈیٹوریم، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، 15، جن پتھ روڈنئی دہلی میں 11:00 بجے سے مرکزی سیکٹرکی اسکیم’’اسمائل کا آغاز کریں گے جو حاشیہ پر رہنے والے افراد کی گزر بسر میں معاونت کے لئے بنائی گئی ہے۔یہ اسکیم سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت ایک سرپرست اسکیم ہے جو  مخنث افراد اور گداگری میں شامل افراد کو بہبودکے اقدامات مہیا کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی اور محترمہ پرتیما بھومک بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔

اس اسکیم  تحت ذیلی مرکزی شعبے کی دو ذیلی اسکیمیں یعنی مخنث افراد کی جامع بازآبادکاری اور گدا گری میں ملوث افراد کی جامع بازآبادکاری شامل ہے۔

یہ اسکیم ان حقوق کی رسائی کو وسعت  مضبوطی دیتی ہے جو نشان زد گروپوں کو ضروری قانونی تحفظ اور ایک محفوظ زندگی کا وعدہ فراہم کرتی ہے۔یہ سماجی تحفظ کو ذہن میں رکھتی ہے جو شناخت، طبی دیکھ بھال،تعلیم، پیشہ ورانہ مواقع اور پناہ گاہ کےکثیررخی پہلوؤں کے ذریعہ ضروری ہے۔وزارت نے 2021-22سے2025- تک کے لئے اسکیم کے لیے 365 کروڑروپے مختص کئے ہیں۔

ذیلی اسکیم ’مخنث  افراد کی بہبود کی جامع بحالی کے لیے مرکزی سیکٹر کی اسکیم میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

 

  1. مخنثطلباء کے لیے وظائف: نویں جماعت اور پوسٹ گریجویشن تک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے وظائف تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
  2. ہنر کی ترقی اور ذریعہ معاش: محکمہ کی پی ایم دکش اسکیم کے تحت ہنر کافروغ اور ذریعہ معاش۔
  3. جامع طبی صحت: پی ایم جے کے ساتھ اشتراک میں ایک جامع پیکیج منتخبہ اسپتالوں کے ذریعے صنفی تصدیق کی سرجریوں کی حمایت کرتا ہے۔
  4. ’گریما گرہ‘ کی شکل میں ہاؤسنگ:پناہ گاہ’گریما گرہ‘ جہاں کھانا، لباس، تفریحی سہولیات، ہنر مندی کے مواقع، تفریحی سرگرمیاں، طبی امداد وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔
  5. مخنث افراد کےتحفظ سے متعلق سیل کی فراہمی: ہر ریاست میں مخنث افراد کے تحفظ سے متعلق سیل کا قیام تاکہ جرائم کے معاملات کی نگرانی کی جا سکے اور بروقت اندراج، تفتیش اور جرائم کی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  6. ای سروسز (نیشنل پورٹل اور ہیلپ لائن اور اشتہار) اور دیگر فلاحی اقدامات۔

ذیلی اسکیم  میں توجہ’بھیک مانگنے کے عمل میں مصروف افراد کی جامع بحالی‘پر دی گئی ہے  جس کے تحت درج ذیل کارروائیوں پر عمل ہوتا ہے۔

  1. جائزہ اور شناخت: فائدہ اٹھانے والوں  مستفدین کا جائزہ اورشناخت     نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ کی جائے گی۔
  2. موبلائزیشن:گداگری میں مصروف افراد کوپناہ گاہوں میں دستیاب خدمات حاصل کرنے  کی خاطر متحرک بنانے کے لئے آؤٹ ریچ کا کام انجام دیا جائے گا۔
  3. بچاؤ/پناہ گاہ: پناہ گاہیں  گداگری کے کام سے منسلک بچوں اور گداگری کے کام میں مصروف افراد کے بچوں کے لیے تعلیم کی سہولت فراہم کریں گے۔
  4. جامع باز آباد کاری۔

 مزید برآں،

  1. صلاحیت،صلاحیت سازی اور خواہش کے حصول کے لیے ہنر مندی کے فروغ/پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خودکے روزگار سے منسلک ہو کر باوقار زندگی گزار سکیں۔
  2. دہلی، بنگلور، چنئی، حیدرآباد، اندور، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، پٹنہ اور احمد آباددس شہروں میں جامع  بازآبادکاری کےآزمائشی پروجیکٹس شروع کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ذیلی اسکیموں کو قومی رابطہ کاروں پرمشتمل ایک پارٹی کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا جس  کے لئے ایک مناسب ٹیم وزارت میں بنائی جائے گی۔قومی رابطہ کار کی اہلیت،مشاہرہ،اختیارات اور کارروائیاں ،محکمہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعہ تجویز کردہ ہوگی۔ اس کے علاوہ، پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ(پی ایم یو) یا سماجی انصاف اور بااختیاربنانے کی وزارت کی طرف سے مقرر کردہ کسی دوسری ایجنسی/یونٹ سمیت وزارت کے ذریعے نکات کی باقاعدگی  نگرانی کی جائے گی۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

 

U. No.1718



(Release ID: 1799009) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi