صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
چارملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ ہند کو اپنے سفارتی اسناد پیش کئے
Posted On:
16 FEB 2022 1:31PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 16 فروری 2022 یعنی آج راشٹرپتی بھون میں متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی ہائی کمشنر ، جمہوریہ جبوتی کے سفیر ،جمہوریہ سربیہ کے سفیر اور جمہوریہ شمالی میسی ڈونیا کے سفیر کے سفارتی اسناد قبول کئے۔جن چار ملکوں کےسفیروں نے اپنے سفارتی اسناد صدر جمہوریہ کو پیش کئے ان میں:
- متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی ہائی کمشنر عالی جناب محترمہ انیسہ کے میبگا ۔
- جمہوریہ جبوتی کے سفیر عالی جناب عیسیٰ عبدی الٰہی ایسووے۔
- جمہوریہ سربیہ کے سفیر عالی جناب سنیا پیوک اور
- شمالی میسی ڈونیا کے سفیر عالی جناب سلو بوڈان اوزو نوشامل ہیں۔
سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے ان چاروں سفیروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ طور پر بات چیت کی ۔انہوں نے ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اوران ملکوں کے ساتھ بھارت کے پرجوش اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو ان ملکوں کے ساتھ قائم ہیں۔ صدر جمہوریہ نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں کامیابی کے لئے انہیں نیک خواہشات بھی پیش کیں اور ان ملکوں کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کے تئیں بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر وں اور سفیروں کے ذریعہ صدر جمہوریہ نے ان ملکوں کے قائدین کے تئیں اپنے ذاتی عزت و احترام سے بھی آگاہ کیا۔راشٹرپتی بھون میں موجود ان سفیروں نے اس موقع پر بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دوہرایا۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.1683
(Release ID: 1798729)
Visitor Counter : 160