کانکنی کی وزارت
اپریل،دسمبر2021-22 کے دوران معدنیات کی پیدوار کے دوران مجموعی طور پر 16 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے
میگنیسائیٹ سونا،کوئلہ،لگنائٹ ،بوکسائٹ اور کرومائٹ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوا ہے
Posted On:
16 FEB 2022 11:53AM by PIB Delhi
ماہ دسمبر 2021 کے لئے کان کنی اور پتھر نکالنے کے لحاظ سے معدنیاتی پیداوار (بنیاد2011-12=100) کی بنیاد پر ماہ دسمبر 2020 کے مقابلے میں 2.6 فیصد سے زائد یعنی 120.3 کے بقدر رہی ۔کان کنی کے بھارتی بیورو کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق اپریل ،دسمبر 2021-22 کے لئے مجموعی نمو میں گذشتہ اسی برس کے مقابلے میں 16.0 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔
دسمبر 2021 میں اہم معدنیات کی پیداوار کی سطح اس طرح تھیں:کوئلہ748 لاکھ ٹن،لیگنائٹ(کوئلے کی ایک قسم) 39 لاکھ ٹن، استعمال شدہ قدرتی گیس 2814 ملین کیوبک میٹر،خام پیٹرولیم 25 لاکھ ٹن،بوکسائٹ(ایلمونیم کی کچی دھات)2492 ہزار ٹن،کرومائٹ384ہزار ٹن، تانبے کے ڈلے 10 ہزار ٹن ،سونا 106 کلو گرام، خام لوہا209 لاکھ ٹن، سیسے کے ڈلے28 ہزار ٹن،خام میگنیز273 ہزار ٹن،زنک کے ڈلے 126ہزار ٹن ،چونا پتھر 309 لاکھ ٹن،فاسفورائٹ 110 لاکھ ٹن ، میگنیسائٹ 11 ہزار ٹن اور ہیرے 17 کیرٹ۔
دسمبر 2021 کے دوران اہم معدنیات کی پیداوار میں دسمبر 2020 کے مقابلے مثبت شرح نمو کو ظاہر کیا گیا ہے۔ان معدنیات میں میگنیسائٹ (73.2فیصد)،سونا(71.0 فیصد)، بوکسائٹ(27.1 فیصد)،لگنائٹ (21.4 فیصد)،استعمال شدہ قدرتی گیس(19.5 فیصد)، کوئلہ (5.3 فیصد) اور کرومائٹ(5.3 فیصد) شامل ہیں۔ جن دیگر اہم معدنیات کی پیداوار میں منفی شرح نمو کو ظاہر کیا گیا ہے ان میں خام پیٹرولیم (-1.8 فیصد) زنک کے ڈلے(-4.3 فیصد)، خام لوہا(-6.2 فیصد)، خام میگنیز(-7.3 فیصد)، چونا پتھر(-7.5 فیصد)، تانبے کے ڈلے (-10.3 فیصد)، سیسے کے ڈلے (-17.4 فیصد)، فاسفورائٹ (-20.4 فیصد) اور ہیرے (-97.6 فیصد)۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.1680
(Release ID: 1798705)
Visitor Counter : 169