ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندوستان،آسٹریلیا اور سنگا پور پلاسٹک کے کوڑے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لئے یکجا ہوئے

Posted On: 15 FEB 2022 5:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے آسٹریلیا اور سنگا پور کی حکومتوں کے ساتھ مل کر چودہ –پندرہ فروری 2022 کو سمندری آلودگی پر ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پلاسٹک کے کوڑے پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ۔ ورچوئل طریقے سے منعقدہ ورکشاپ میں دنیا کے ممتاز ماہرین، سائنسداں، پالیسی کی مہارت والے سرکاری افسران اور صنعت، اختراع اور غیر رسمی سیکٹر یکجا ہوئے۔ اس کا مقصد سمندری کوڑے کرکٹ کی نگرانی اور تخمینے کی جانب تحقیقی اقدامات کرنا اور دنیا بھر میں سمندروں میں پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی سے نمٹنا ہے۔

ورکشاپ کے چار اہم اجلاس تھے: سمندر ی آلودگی کی شدت۔ ہند بحرالکاہل خطے میں پلاسٹک کوڑے اور ملبے کی نگرانی کے پروگرام اور تحقیق ٹیکنالوجی اور اختراع اور علاقائی اشتراک وتعاون۔

ایسٹ ایشیا سمٹ (EAS) ہند بحرالکاہل خطے میں  کلیدی نوعیت کے معاملوں پر تبادلہ خیال کے لئے اعلیٰ ترین فورم ہےاور اعتماد سازی کا ایک ممتاز طریقہ کار ہے۔ 2005 میں اسکے قیام کے بعد سے EAS، علاقائی امن، سیکورٹی، قریبی علاقائی تعاون اور ایشیا پیسفک اور بحر ہند خطے کی خوشحالی کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نومبر 2019 میں بنکاک میں منعقد ہوئی چودہویں ای اے ایس میں وسیع تر ہند بحرالکاہل خطے میں سمندری تعاون کو فروغ دینے کا ایجنڈ ا پیش کیا تھا۔ ہندوستان، سنگا پور اور آسٹریلیا ای اے ایس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے پابند ہیں۔

اس ورکشاپ نے ای اے ایس ملکوں کو سمندری کچرےخاص  طور سے پلاسٹک کے کوڑے سے متعلق چیلنجوں، سوالوں اور ان کے حل تلاش کرنے کے لئے حوصلہ بخشا ہے۔ یہ ممالک پلاسٹک کے کچرے سے پاک سمندر کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے اپنے تجربات بانٹ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، ارضایاتی سائنسی وزارت ، حکومت ہند، نے ورکشاپ میں  کلیدی خطبہ دیا۔ انھوں نے بحرہند میں پلاسٹک کے ملبے اور کچرے سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی آلات مثلا ریموٹ سینسنگ ، مصنوعی ذہانت اور مطلوبہ مشینوں کے استعمال کی صلاح دی۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علاقائی انفرادیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایک مؤثر حکمت عملی ماحولیات سے پلاسٹک کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

****

 

 

U.No:1652

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1798640) Visitor Counter : 155