محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایس آئی سی ٹیکہ کاری سے محروم آبادی تک کووڈ-19 کے ٹیکے تیزی کے ساتھ پہنچانے کا کام کررہا ہے


کووڈ-19 ریلیف اسکیم کے تحت 12309 مستفیدین کے مابین 34 کروڑ روپئے سے زیادہ تقسیم کئے گئے

ای ایس آئی سی اسپتال بہتر اور فوری طبی خدمات مستقل بنیاد پر دستیاب کرانے کے لئے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ سبھی تازہ ترین رہنما ہدایات پر عمل کررہے ہیں

Posted On: 15 FEB 2022 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/فروری 2022 ۔ ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن، ای ایس آئی سی نے سبھی ای ایس آئی سی / ای ایس آئی ایس اسپتالوں / ڈسپنسریوں / خصوصی کیمپوں میں واقع کووڈ ٹیکہ کاری مقامات کو بحال کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ جن لوگوں کو ٹیکے نہیں لگائے جاسکے ہیں انھیں تیزی کے ساتھ ٹیکے لگائے جاسکیں۔

محنت و روزگار کی وزارت کے تحت کام کرنے والے اس کارپوریشن نے کووڈ-19 ریلیف اسکیم کا آغاز کیا تھا، تاکہ کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوجانے والے انشورنس یافتہ افراد کے کنبوں کی مدد اور دل جوئی کی جاسکے۔

اس اسکیم کے تحت، ہلاک شدہ انشورنس یافتہ افراد کی اوسط مزدوری کا 90 فیصد ہلاک شدہ انشورنس یافتہ شخص کے اہل منحصرین کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے آئی پی / آئی ڈبلیو کے میاں بیوی بھی ایک سال کے لئے تقریباً 120 روپئے کی ادائیگی کرکے طبی دیکھ بھال کے اہل ہیں۔ استفادہ کنندگان اپنے استحقاق کے مطابق ماہانہ پنشن پارہے ہیں۔

یہ اسکیم فی الحال 23 مارچ 2022 تک نافذ العمل ہے، لیکن سبھی موجودہ استفادہ کنندگان کو فوائد ملتے رہیں گے۔ اس اسکیم کا جائزہ فیلڈ یونٹوں سے موصولہ فیڈ بیک سمیت مخصوص اضافی پہلوؤں کے تجزیے کے بعد لیا جائے گا۔ اب تک ای ایس آئی سی نے کووڈ-19 ریلیف اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 5141 کاموں کا نپٹارہ کیا ہے۔ 12309 منحصر استفادہ کنندگان کے مابین 34.51 کروڑ روپئے بطور راحت تقسیم کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ای ایس آئی سی نے عوام الناس کے ساتھ ساتھ اپنے حصص داروں کا خیال رکھنے کے لئے کووڈ کی وبا سے پیدا شدہ چیلنج بھرے حالات سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ہر ای ایس آئی سی اسپتال میں موجود بستروں کے 20 فیصد بستروں کو کووڈ کے لئے مخصوص بستر قرار دیا گیا جس میں مقامی ضرورتوں کے مطابق تیزی کے ساتھ اضافہ کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی۔

دوسری لہر کے دوران، 33 ای ایس آئی سی اسپتالوں کو، جو 4500 کووڈ مریضوں کے لئے مخصوص بیڈ اور 400 وینٹی لیٹروں سے لیس تھے، کو کووڈ کے لئے مخصوص اسپتالوں میں تبدیل کردیا گیا۔ کارپوریشن اپنے براہ راست انتظام میں چلنے والے کسی بھی 50 اسپتال کو، ریاست یا مقامی صحت اتھارٹی کے ذریعے ضرورت محسوس کئے جانے پر، عوام الناس کے لئے مخصوص کووڈ اسپتال میں تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے۔

آئی سی ایم آر سے منظور شدہ آر ٹی – پی سی آر لیب 7 ای ایس آئی سی اسپتالوں یعنی ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہوسپیٹل، فریدآباد (ہریانہ)، سانتھ نگر (حیدرآباد، تلنگانہ)، راجا جی نگر، بنگلور، جوکا (مغربی بنگال)، گلبرگہ (کرناٹک)، کے کے نگر، چنئی (تمل ناڈو) اور ای ایس آئی سی – پی جی آئی ایم ایس آر، بسئی داراپور اور ای ایس آئی سی ایچ اوکھلا میں کام کررہے ہیں۔ دوسری لہر کے دوران 23 ای ایس آئی سی اسپتالوں اور 20 ای ایس آئی ایس اسپتالوں میں آئی پی ڈی کووڈ کی سہولت دستیاب کرائی۔

مزید برآں ای ایس آئی سی اسپتال بہتر اور فوری طبی خدمات دستیاب کرانے کے لئے مستقل بنیاد پر مرکزی وزارت صحت کے ذریعے جاری کئے جانے والے سبھی تازہ ترین رہنما ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ ایسے سبھی اقدامات کے نفاذ کی مستقل طور پر ملک بھر میں موجود اسپتالوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ای ایس آئی سی ہیڈکوارٹر پر نگرانی کی جارہی ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1663


(Release ID: 1798638) Visitor Counter : 135