وزارت دفاع

رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کا تاریخی دورۂ ہند

Posted On: 15 FEB 2022 5:21PM by PIB Delhi

رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر ایک تاریخی اور انتہائی اہم دورے پر چودہ فروری 2022 کو ہندوستان پہنچے۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کے کسی موجودہ کمانڈر کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ فوجی تعاون کے گہرا ہونے کا اشارہ ہے۔ جنرل ایم ایم نرونے دسمبر 2020 میں سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے اور یہ تاریخی موقع تھا کہ ہندوستان کا کوئی فوجی سربراہ سعودی عرب کے دورے پر گیا تھا۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

لفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے پندرہ فروری 2022 کو ساؤتھ بلاک میں خیر مقدم کیا جہاں انھیں رسمی گارڈ آرف آفر پیش کیا گیا۔ انھوں نے COASکے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت کی اور انھیں سیکورٹی کے پہلوؤں سے آگاہ کرایا گیا۔

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے، اور آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کرنے جیسے یکساں مفادات کی بنیاد  پر پروان چڑھے ہیں۔ مجموعی تعلقات میں دفاعی ڈپلومیسی ایک اہم عنصر ہے۔

لفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر سولہ فروری 2022 کو سعودی عرب کے لئے روانہ ہوں گے۔

*****

 

 

 

U.No:1651

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1798601) Visitor Counter : 250