نیتی آیوگ

فنٹیک ماہ ایک متاثر کن نوٹ کے ساتھ شروع ہوا


نیتی آیوگ فنٹیک کا ماہ 7 فروری 2022 کو شروع ہوا، اور ہفتے میں کچھ فکر انگیز کلیدی نوٹ، گہرائی سے فائر سائیڈ چیٹس اور پینل ڈسکشن منعقد کئے گئے

Posted On: 15 FEB 2022 4:00PM by PIB Delhi

سات فروری 2022 سے شروع ہونے والا، فنٹیک اوپن ماہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے جس نے ریگولیٹرز، فنٹیک پروفیشنلز اور پرجوش شائقین، صنعت کے رہنماؤں، اسٹارٹ اپ کمیونٹی اور ڈیولپرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر  تعاون، تبادلہ خیال اور اختراع کے لئے یکجا کیا۔ سیکھنے کا ایک عمیق تجربہ تخلیق کرتے ہوئے،  اوپن موضوع کے فنٹیک ماہ کا مقصد تین اہم مقاصد کو حاصل کرنا ہے – (1) فنٹیک انڈسٹری میں ایک اوپن ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی کرنا؛ (2) مشترکہ اختراع اور ترقی کو فروغ دینا؛ (3) مالی شمولیت کو یقینی بنانا اور فنٹیک اختراع کی اگلی لہر کو شروع کرنے کے لیے اکاؤنٹ ایگریگیٹر جیسے نئے موڈلز کا فائدہ اٹھانا۔

فنٹیک ماہ کے پہلے ہفتے میں گہرائی سے گفتگو، گہرا غور و خوض، اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں جو صنعت کے رہنماؤں کے اختراع، آراء  اور متنوع نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہیں۔

مباحثوں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

دن 1 – 7  فروری، 2022:

مرکزی وزیر اشونی ویشنو کے ذریعہ ورچوئل افتتاح اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار کا خصوصی خطاب:

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی، ریلوے اور مواصلات کے  وزیر جناب اشونی وشنو نے افتتاحی خطاب میں  فنٹیک صنعت کی اہمیت اور معاشرے کے لیے مفید حل تیار  کرنے کے لیے ایک کھلے ایکو سسٹم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

’’ہمارے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم صحت کی دیکھ بھال، لاجسٹکس اور دیگر زمروں کے لیے تیار کیے جانے والے کھلے پلیٹ فارم جیسے کوون، یو پی آئی اور دیگر تیار کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔

پبلک انویسٹمنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک اوپن  پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جس میں متعدد نجی کاروباری، اسٹارٹ اپ اور ڈیولپرز  عوام  کے لیے نئے حل تیار کرنے کے لیے شرکت کر سکتے ہیں‘‘۔

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے کلیدی خطاب کے دوران درج ذیل  فنٹیک حقائق سے روشناس کرایا گیا:

  1. آج، 270 بینک یو پی آئی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور بہت سے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس نے ایسے حل فراہم کیے ہیں جنہوں نے ملک کی فنٹیک کو اپنانے کی شرح کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔
  2. بھارت  میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فنٹیک اپنانے کی شرح 87فیصد ہے۔
  3. اسے اختیار کرنے کا زیادہ تر حصہ ٹائر 2 اور 3 شہروں سے آتا ہے۔
  4. تقریباً 2100+ اسٹارٹ اپس فنٹیک میں تعاون کر رہے ہیں۔
  5. بھارتی  فنٹیک کے اگلے دو سے تین سالوں میں 150 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی قیمت تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
  6. فنٹیک اسپیس میں آٹھ  یونی کارن  پہلے سے موجود ہیں۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار:

’’بھارت  میں ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگوں کو مالیاتی خدمات تک زیادہ سے زیادہ اور آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کے مالی رویے میں تبدیلی آئی ہے اور وہ - نقدی سے ای-والٹس اور یو پی آئی کی طرف گیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی توسیع زیادہ منصفانہ، خوشحال، اور مالی  شمولیت والا  بھارت  بنانے کے لیے ایک اہم محور ہے۔

 فنٹیک کے عروج نے مالی شمولیت کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ میں ان بے شمار امکانات کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں جو ہمارے ملک کے روشن ذہن اگلے چند ہفتوں میں پیش کریں گے‘‘۔

افتتاحی خطاب یہاں دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=dJmnQseIkBw

دن 2 -  8فروری، 2022

کنال شاہ، بانی، سی آر ای ڈی اور سمیر نگم، سی ای او اور بانی، فون پےکے ساتھ فائر سائیڈ چیٹ

آج کی ڈیجیٹائزڈ دنیا میں فن ٹیک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سمیر نگم، سی ای او اور بانی، فون پے، اور کنال شاہ، بانی، سی آر  ای ڈی نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں اپنی بصیرت سے روشناس کرایا کہ  کس طرح کمپنیوں نے ٹیک روٹ کو اپنانا شروع کیا ہے، اور کس طرح کووڈ  نے لوگوں کے ادائیگیوں اور خدمات کو دیکھنے طریقے کو تبدیل کیا ہے۔

کنال شاہ، بانی، سی آر ای ڈی

’’ٹیکنالوجی کا جس رفتار سے ارتقاء ہو رہا ہے، اس امکان  بہت زیادہ ہے  کہ ہم جلد ہی تمام چیزوں کے  ڈیجیٹل ہوجانے کی  تبدیلیاں دیکھیں گے۔

سمیر نگم، سی ای او اور شریک بانی، فون پے:

فنٹیک اسپیس میں  پچھلے دو سالوں میں بڑے پیمانے پر ترقی دیکھی  گئی ہے۔ یو پی آئی کے آہستہ آہستہ ہر بھارتی گھرانے کے لئے ضروری ہوجانے کے ساتھ، ایکو سسٹم کافی متحرک نظر آتا ہے!

نوجوان کاروباریوں کے لیے ایک بلین لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بے مثال موقع ہے۔

سیشن سے اسٹارٹ اپس کے لیے اہم نکات:

  • ایک ایسی کمپنی بنائیں جو حل پر مبنی ہو۔ اگر کوئی بڑے پیمانے پر مسائل کو حل کر رہا ہے، تو مالی مدد عام طور پر اس کے پیچھے چلتی ہے۔
  • مارکیٹ میں بہت زیادہ سرمایہ موجود ہے، کاروباری افراد کو وہاں  جانا چاہیے اور موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور صحیح مصنوعات تیار کرنا چاہیے۔
  • نوجوان کاروباریوں کے لیے ایک بلین  لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بے مثال موقع ہے۔

یہاں سیشن دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=xp_CaOy5Vf0

دن 3 - 9 فروری 2022:

پینل ڈسکشن - بجٹ کا رد عمل اور فنٹیک کے لیے مضمرات

مرکزی بجٹ 2022-23، وزیر خزانہ نرملا نے پیش کیا۔جو کہ خود کو ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، اور زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے جدید حل تیار کرنے سے لے کر دفاعی شعبے کی جدید کاری، ہر جگہ پر ڈیجیٹائزیشن کے تصور کو مربوط کرنے پر مبنی ہے۔

چندر سری کانت (ایڈیٹر، ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس اور منی کنٹرول میں نئی ​​اکانومی) کی نطامت میں  فنٹیک ماہ نے معزز مہمانوں - نتن کامتھ (سی ای او، زیرودھا)، وویک بیلگاوی (پارٹنر اور فنٹیک لیڈر، پی ڈبلیو سی) اور ہرشل ماتھر (شریک بانی اور سی ای او ، ریزر پے)، جنہوں نے بجٹ کی جھلکیوں، اعلانات پر غور و خوض کیا  اور بالکل نئے ٹیکنالوجی پر مبنی بھارت  کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہاں سیشن دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=KCfjvk0jWSs

دن 4 – 12 فروری ، 2022

فائر سائیڈ چیٹ: مسٹر امیتابھ کانت (سی ای او نیتی آیوگ) اور مسٹر نندن نیلیکانی (انفوسس کے شریک بانی اور چیئرمین، یو آئی ڈی اے آئی کے بانی چیئرمین اور ایک اسٹیپ کے چیئرمین) کے درمیان بات چیت۔

آدھار اور یو پی آئی سے جو شروع ہوا تھا اب بھارت  میں ایک مالی انقلاب  بن چکاہے۔ جب ہم ایک بڑی تبدیلی کے دہانے پر کھڑے ہیں، نندن نیلیکانی (انفوسس کے شریک بانی اور چیئرمین اور آدھار کے پیچھے کی قوت) نے امیتابھ کانت (سی ای او، نیتی آیوگ) کے ساتھ بات چیت میں مالی شمولیت کی اگلی لہر کو فعال کرنے کے بارے میں بصیرت سے روشناس کرایا۔ اس  کے علاوہ انہوں نے ڈیجیٹل بینکنگ، سی بی ڈی سی، عالمی فنٹیک ایکو سسٹم میں بھارت  کے موقف کا بھی ذکر کیا۔

مستقبل کے کاروباریوں اور فن ٹیک کے دیگر  متعلقین کو  اپنے چند بیش بہا  مشوروں سے نوازتے ہوئے  نندن نیلیکانی نے خاتون کاروباریوں کی شمولیت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا بھی اظہار کیا:

یہاں سیشن دیکھیں - https://www.youtube.com/watch?v=7GZkdI_4FJg

دن 5 – 14  فروری ، 202

پینل ڈسکشن: ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلین  بھارتی عوام  کے لیے مالیاتی خدمات کو جمہوری بنانا

پینلسٹ: راہل چاری (سی ٹی او فون پے) نے نظامت کی، پینلسٹ میں ڈاکٹر پرمود ورما (سی ٹی او ،  ایک اسٹیپ) اور دلیپ آسبے (ایم ڈی اور سی ای او، این پی سی آئی) شامل ہیں۔

اس سیشن میں ڈیجیٹل اکانومی آرکیٹیکچر، ڈیجیٹل پبلک گڈز انفراسٹرکچر، ایک بااختیار ایکو سسٹم کی اہمیت، اور ایک  بلین بھارتیوں کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ایکو سسٹم کے دائرے میں لانے کے لیے ایک سادہ طریقہ کار کی مسلسل ضرورت جیسے موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا۔

یہاں سیشن دیکھیں - https://www.youtube.com/watch?v=tNI6gVxANAM

آئندہ اجلاس: ایک ہفتہ میں فنٹیک انڈسٹری پر کچھ دلچسپ گفتگو دیکھنے میں آئی، جب ہم فنٹیک  اوپن ماہ کے دوسرے ہفتے میں قدم رکھتے ہیں، صنعتی ماہرین کے ساتھ پینل مباحثوں کی ایک سیریز کے لیے تیار ہو جائیں جس میں  فکر انگیز نقطہ نظر کا اشتراک کیا جائے گا  اور بھارت  کا سب سے بڑا فنٹیک ہیکاتھون  لانچ کیا جائے گا۔

آئندہ اجلاسوں کی ایک جھلک :

16 فروری 2022 – اوپن  سرمایہ کاری پر پینل ڈسکشن

پینلسٹس: نتن کامتھ (سی ای او، زیرودھا) نظامت کریں گے، پینلسٹس میں وجے چندھوک (آئی سی آئی سی آئی سیکیورٹیز)، للت کیشرے (گروو) اور کویتا سبرامنیم (سی-فاؤنڈر، اپ اسٹاکس) شامل ہیں۔

اجلاس کی  تفصیلات: اجلاس میں بھارت  میں سرمایہ کاری کے منظر نامے  اور  ہم کس طرح تیزی سے بدل رہے ہیں ، اس کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ فنٹیک کس طرح اختراعات کر رہے ہیں اور یوزر فرینڈلی  مصنوعات تیار کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بھارتی سرمایہ کاری شروع کر سکیں۔

18 فروری 2022 – اوپن انشورنس پر پینل ڈسکشن

پینلسٹس: سمیر نگم (سی ای او، فون پے) نے نظامت کریں گے، پینلسٹس میں یشیش داہیا (سی ای او ، پالیسی بازار)، انوج گلاٹی (سی ای او  کیئر) اور ورون دُوا (سی ای او، ایکو) شامل ہیں۔

اجلاس کی تفصیلات: اس  اجلاس میں بھارت  میں بیمہ کے منظر نامے اور  یہ کہ کس طرح  گزشتہ چند برسوں میں انشورنس خریدنے کے لیے  بازار میں گنجائش  پیدا ہوئی ہے اس پر بات چیت کی جائے گی۔  صنعت کے لیے مستقبل کی ترقی اور کس طرح فنٹیک  ٹیئر  2,3 اور اس سے آگے کے لیے بیمہ تیار کرسکتا ہے ، اس پر بھی بات چیت ہوگی۔

محض اتنا ہی نہیں! اس سمٹ کی خاص بات بھارت  کا اب تک کا سب سے بڑا فنٹیک ہیکاتھون ہوگا، جو انفرادی ڈیولپرز اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ پیش رفت کے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، اختراعات  اور کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے اٹل انوویشن مشن کے اٹل ٹنکرنگ لیبز نیٹ ورک کے ذریعے اسکول کے طلباء کے لیے ایک اور ہیکاتھون کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مزید برآں، فنٹیکس کی طرف سے شروع کیے گئے کام کو بھی دکھایا جائے گا اور سب سے زیادہ اختراعی اسٹارٹ اپ کو ایک ورچوئل  تقریب میں تسلیم کیا جائے گا۔

لہذا، یہاں مزید تفصیلات کے لیے فنٹیک اوپن ماہ کی ویب سائٹ کو دیکھنا اور چیک کرنا نہ بھولیں-

  https://cic.niti.gov.in/fintech-open-month.html

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1647              



(Release ID: 1798596) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil