سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سوامتوا اسکیم کے تحت 6 لاکھ گاؤں کی نقشہ سازی اور 100 شہروں کے لیے پین انڈیا 3ڈی نقشے شروع کیے گئے، جو بھارت  کے لیے بڑی تبدیلی کا  باعث  ہوں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مقامی جغرافیائی اعدادوشمارکے  نظام ، ڈرون پالیسی اور خلائی شعبہ کوآزاد بنانے سے متعلق تثلیث بھارت  کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کی علامت ہوگی


وزیرموصوف  مقامی جغرافیائی اعدادوشمار  کے اجراء کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے


انھوں نے کہاکہ  بھارتی مقامی  جغرافیائی اعدادوشمار کے  بازار کا حجم 2025 تک 36,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گا

Posted On: 15 FEB 2022 4:48PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او، عملے،شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مودی حکومت کی سوامتوا اسکیم کے تحت مقامی جغرافیائی اعدادوشمار کی  ٹیکنالوجی ڈرون کی مددسے  6 لاکھ سے زیادہ بھارتی گاؤوں  کا سروے کرے گی۔انھوں نے مزیدکہاکہ  اس کے ساتھ ہی، 100بھارتی  شہروں کے لیے پین انڈیا3ڈی  نقشے تیار کیے جائیں گے، جوپوری طرح سے تبدیلی کا باعث بنیں  گے۔

مقامی جغرافیائی اعداد و شمار کے اجراء کی پہلی سالگرہ کی یاد میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا کہ مقامی جغرافیائی اعدادوشمار کے  نظام ، ڈرون پالیسی اور خلائی شعبہ کو آزاد بنانے سے متعلق تثلیث بھارت  کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کی علامت ہوگی ۔ انہوں نے کہا، یہ 5 کھرب  ڈالر کی معیشت کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے قومی مشن موڈ پروجیکٹس میں تیزی سے ترقی پانے والی  ان ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے بھارتی حکومت  کی جانب سے حکمت عملی کے مطابق ہے۔

 

 

ڈاکٹر ایس چندر شیکھر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی، جناب اجیندر کمار، ایسوسی ایشن آف جیو اسپیشل انڈسٹریز (اے جی آئی) کے صدر، جناب سنجے کمار، بانی اور سی ای او، جیو اسپیشل ورلڈ، جناب راکیش ورما، چیئرمین اور ایم ڈی، میپ مائی انڈیا، جناب ساجد ملک، چیئرمین۔ اورایم ڈی  جینسس، پروفیسر بھرت لوہانی،آئی آئی ٹی ، کانپور ،گوگل ،ہیکساگون اور دیگر صنعت کے ارکین اور عہدیداران نے پروگرام میں شرکت کی   ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مقامی جغرافیائی اعدادوشمار سے متعلق  پالیسی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا کیونکہ رہنما خطوط کو آزاد بنانے کے عمل سے  ایک سال کے اندر بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا،سوامتوا اسکیم کے تحت 6 لاکھ گاؤوں  کی نقشہ سازی کے لیے سروے آف انڈیا کے ذریعے مقامی جغرافیائی اعدادوشمار سے متعلق  کمپنیوں کی فہرست سازی کے لیے کھلی کال اور 100 شہروں کے لیے جینسس انٹرنیشنل کے ذریعے پین انڈیا 3ڈی پروگرام کا آغاز، ڈیجیٹل ٹوئنس  کے تصور پر مبنی اپنی نوعیت کے اعتبار سے  تاریخی اور انقلابی  ہے اوریہ ایک بڑی تبدیلی والا فیصلہ ہوگا۔ وزیرموصوف  نے جنگلات کے بندوبست ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، الیکٹریکل یوٹیلٹیز، لینڈ ریکارڈ، آبی تقسیم ، املاک کے ٹیکس کے شعبوں میں استعمال کے لیے تیارجی آئی ایس  پر مبنی سلیوشن  پروڈکٹس اور مواد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیےای ایس آرآئی انڈیا کے ذریعے انڈوآرک جی آئی ایس کے آغاز کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی ماضی کی  ممنوعات کو ختم کرنے میں یقین رکھتے ہیں چاہے وہ پرائیویٹ کمپنیوں  کے لیے خلائی شعبے  کو کھولنے، جوہری توانائی یا ڈرون پالیسی میں جوائنٹ وینچر ہو وہ بے باک اور دلیرانہ فیصلے کرنے  کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے مالیاتی اثرات اور روزگار کے مواقع کے ساتھ اختراعی اسٹارٹس اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ  مرکوز رہے گی۔ وزیر موصوف نے فریقین  کو یقین دلایا کہ ان تمام شعبوں میں ایک ہم آہنگی لائی جائے گی تاکہ اس کا بہت زیادہ  اثر ہو۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ مقامی جغرافیائی  اعدادوشمار کی  ٹیکنالوجیز ملک کی ’’ ڈیجیٹل کرنسی‘‘ ہیں جن کا استعمال  انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ، صحت، زراعت، شہری منصوبہ بندی، شاہراہوں  اور خدمات کی فراہمی  جیسے متعدد شعبوں میں بہت زیادہ  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ایک صنعت کے تخمینے کے مطابق 2020 میں بھارتی مقامی  جغرافیائی اعدادوشمار سے متعلق  بازار کا حجم 23,345 کروڑ روپئے  تھا جس میں 10,595 کروڑ  روپئے کی برآمد بھی شامل ہے جو کہ 2025 میں بڑھ کر 36,300 کروڑ روپئے  ہونے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ علم میں بے تحاشا اضافہ  اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے دور میں بھارت کو عالمی معیارات کے مطابق ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمود کے موڈ میں کام کرنے کا دور ختم ہو گیا ہے کیونکہ پی ایم مودی کی آمد نے دنیا کے ڈائنامزم کے ساتھ کام کرنے کے ایک نئے کلچر کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2025 تک 50کھرب  ڈالر کی معیشت اور آتم نربھر بھارت کے لیے بھارت سرکار  کا ویژن ،میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے کلیدی ستونوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ  خلا، ایٹمی توانائی، ڈرون اور رہنماخطوط کے ذریعے مقامی جغرافیائی اعداد و شمار کو آزاد بنانے  کے تمام جرات مندانہ فیصلے صنعت کے ان سنگ میل کے پیچھے اہم  محرک رہے ہیں، جس نے شفافیت اور کارکردگی کے ستونوں پر رابطوں ، اشتراک  اور اختراعات کو فروغ دیا ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مقامی  جغرافیائی اعدادوشمار کی  معلومات تک کھلی اور آسان رسائی نے اپنے آغاز کے ایک سال کے اندر ڈاٹا کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور دوبارہ استعمال میں مدد کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے وقت میں بہت سے مزید اختراعی سلیوشن  اور نئے کاروباری ماڈلز موجودہ وسائل کی قدر میں اضافہ کرتے ہوئے نظرآئیں  گے۔ انہوں نے کہا کہ  سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے ان رہنما خطوط کے ساتھ حقیقی معنوں میں مقامی  جغرافیائی اعددوشمار کے  ماحولیاتی نظام کے اندر نظام میں تبدیلی کو متحرک کیا ہے۔ وزیر موصوف  نے ڈی ایس ٹی اور اے جی آئی کی کوششوں کی تعریف کی جس میں تمام فریقوں  کو آج ایک ساتھ لایا گیا تاکہ اب تک کے اثرات اور ایک اصلاح شدہ نقطہ نظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

**********

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 

(U:1656)



(Release ID: 1798584) Visitor Counter : 155