امور خارجہ کی وزارت

کابینہ نے بھارت کی جی 20 صدارت اور جی 20 سکریٹریٹ کے قیام اور عملے کی تیاریوں کو منظوری دی

Posted On: 15 FEB 2022 5:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ایک جی 20 سیکرٹریٹ کے قیام اور اس کے رپورٹنگ ڈھانچے کو منظوری دی ہے، جو کہ مجموعی پالیسی فیصلوں اور بھارت کی آئندہ جی 20 صدارت کو چلانے کے لیے درکار انتظامات کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

بھارت یکم  دسمبر 2022 سے 30 نومبر 2023 تک جی 20 کی صدارت سنبھالے گا، جس کا اختتام 2023 میں بھارت میں جی 20 سربراہی کانفرنس کے ساتھ ہوگا۔ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک اہم فورم ہے جو عالمی اقتصادی نظم و نسق میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

طریقے کے مطابق بھارت کی جی 20 صدارت کے اہم/ علم/ مواد، تکنیکی، میڈیا، سیکورٹی اور لاجسٹک پہلوؤں سے متعلق کام کو سنبھالنے کے لیے ایک جی 20 سیکرٹریٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس کا انتظام وزارت خارجہ، وزارت خزانہ  اور دیگر متعلقہ وزارتوں/محکموں کے افسران اور عملے اور ڈومین کی معلومات کے ماہرین کے ذریعے کیا جائے گا۔ سیکرٹریٹ فروری 2024 تک کام کرے گا۔

سیکرٹریٹ کی رہنمائی وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ کمیٹی کرے گی، جس میں وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور جی 20 شیرپا (کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم کے وزیر) شامل ہوں گے جو کہ  بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے مجموعی فراہم کرائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام جی 20 تیاریوں کی نگرانی اور ایپکس کمیٹی کو رپورٹ کرنے کے لیے ایک رابطہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ جی 20 سیکرٹریٹ کثیرالجہتی فورموں پر عالمی مسائل پر بھارت کی قیادت کے لیے علم اور مہارت سمیت طویل مدتی صلاحیت کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 1649

                          



(Release ID: 1798539) Visitor Counter : 171