سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ملٹی موڈل کنکٹی وٹی کو بہتر بنانے کے لئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی )۔ 22 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز، 23 کلیدی بنیا دی ڈھانچے کے پروجیکٹوں، 35 ملٹی موڈل لاجسٹکس ( ایم ایم ایل پیز) اور دیگر ہائی وے پروجیکٹوں کی تجویز پیش
Posted On:
15 FEB 2022 3:59PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ’’پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان‘‘ (این ایم پی) کے تحت اہم پیش رفت کی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ملٹی موڈل کنکٹی وٹی اور آخری میل کی کنکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔
’’گتی شکتی‘‘ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جو صنعتی کلسٹر اور اقتصادی نوڈس کے لیے انفراسٹرکچر کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کی مربوط منصوبہ بندی اور تال میل کے ساتھ نفاذ کے لیے 16 وزارتوں، بشمول ریلوے اور روڈ ویز کو ایک ساتھ لائے گا۔
پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے ایک حصے کے طور پر، وزارت کا بھارت مالا پری یوجنا اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے حصے کے طور پر 22 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز، 23 دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں اور اور دیگر شاہراہ پروجیکٹں اور 35 ملٹی موڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پیز) تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ کچھ بڑے ایکسپریس وے اور کوریڈورز، جو زیر تعمیر ہیں: دہلی – ممبئی ایکسپریس وے، احمد آباد – دھولیرا ایکسپریس وے، دہلی-امرتسر- کٹرا ایکسپریس وے، بنگلورو-چنئی ایکسپریس وے، انبالہ-کوٹ پٹلی ایکسپریس وے، امرتسر-بھٹنڈا-جام نگر ایکسپریس وے، رائے پور –وی زیڈ جی ایکسپریس وے، حیدرآباد- وی زیڈ جی ایکسپریس وے، یو ای آر II، چنئی-سلیم ایکسپریس وے اور چتور-تھاچر ایکسپریس وے۔
بنیادی ڈھانچے کے کچھ اہم پروجیکٹ، جو زیر تعمیر ہیں، ان میں زوجیلا ٹنل (لداخ) کی تعمیر، کرشنا پٹنم پورٹ (آندھرا پردیش) کو جوڑنے کے لیے سڑکیں، مڈل اسٹریٹ کریک (انڈمان اور نکوبار جزائر) پر ایک بڑا پل، لال پل-منماؤ چیجنگ روڈ (اروناچل پردیش) کی 2 لیننگ شامل ہیں، پھاپھامؤ (یو پی) میں گنگا پل پر 6 لین والا پل اور ڈھوبری-پھلباڑی (میگھالیہ) کے درمیان برہما پترا پر 4 لین والا پل۔
وزارت نے اپنی نافذ کرنے والی ایجنسیوں این ایچ اے آئی /این ایچ ایل ایم ایل اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ذریعے بھارت مالا پری یوجنا فیز I کے تحت ترقی کے لیے شناخت کیے گئے 35 ایم ایم ایل پی پروجیکٹوں کو لاگو کرنے کے کام کی رفتار کو جاری رکھا ہے۔جوگی بھوپا آسام میں ایم ایم ایل پی جوکہ پروجیک ایس پی وی میں اکوٹی اسٹیک ہولڈر کے طور پر آسام حکومت کی پارٹنر شپ میں تیار کیا جارہا ہے، پہلے ہی زیر تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ، تین ایم ایم ایل پی کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، وہ ہیں: 1۔ ایم ایم ایل پی ناگپور: یہ سندھی گاؤں جے این پی ٹی کی شراکت داری میں تیار کیا جارہا ہے، 2۔ ایم ایم ایل پی چنئی: یہ چنئی پورٹ ٹرسٹ اور تمل ناڈو حکومت کی شراکت داری میں ان کے صنعتی ادارے ایس آئی پی سی او ٹی کے ذریعہ میپیڈو میں تیار کیا جا رہا ہے، 3۔ ایم ایم ایل پی بنگلورو: اسے حکومت کرناٹک کی شراکت داری میں ان کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ادارے کے آئی اے ڈی بی (کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ) کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔
لوگوں کو ’’پی ایم گتی شکتی‘‘ کے تحت پروجیکٹوں کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے، وزارت نے گزشتہ دو ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ایک خصوصی مہم چلائی ہے۔ اس مہم کے تحت، وزارت نے لوگوں کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور کو، پر گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کوریڈورز، ملٹی موڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پیز)، روپ ویز اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 13 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی میں شروع کیے گئے اس شاندار پروگرام کا مقصد محکمانہ سائلوز کو توڑنا اور پروجیکٹوں کی مزید جامع اور مربوط منصوبہ بندی اور عمل درآمد لانا ہے، جس سے لاجسٹک لاگت کو کم کرنے اور صارفین، کسانوں، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کاروبار میں مصروف افراد کے لیے بہت زیادہ اقتصادی فوائد کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے بعد 21 اکتوبر 2021 کو اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے مختلف اقتصادی زونوں کے لئے ملٹی موڈل کنکٹی وٹی فراہم کرانے کے واسطے ‘پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کو تیار کئے جانے تجویز کو منظوری دی۔ وزارت پورے بھارت میں بلا رکاوٹ کنکٹی وٹی فراہم کرانے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ 2025 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1647
(Release ID: 1798524)
Visitor Counter : 217