وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم ، 16 فروری کو ٹیری کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے
Posted On:
15 FEB 2022 11:32AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندرمودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ 16 فروری 2022 کو تقریباََ شام 6 بجے دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی ) کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔
عالمی پائیدار ترقی سربراہ کانفرنس ٹیری کا ایک سالانہ اہم پروگرام ہے۔اس سال کی سربراہ کانفرنس کے لئے موضوع ہے: ‘‘ایک لچک دار پلینیٹ کے لئے : پائیدار اور مساوی مستقبل کو یقینی بنانا ’’ اس سربراہ کانفرنس میں آب وہوا میں تبدیلی ، ٹھوس پیداوار ،توانائی میں تبدیلی ، عالمی یکسانیت اور وسائل کی سلامتی سمیت بہت سے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
16فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ سربراہ کانفرنس میں ڈومینیکن جمہوریہ کے صدر جناب لوئس ابینادار ، جمہوریہ گنی کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی ، اقوام متحدہ میں ڈپٹی سکریٹری جنرل محترمہ امینہ جے محمد مختلف بین حکومتی تنظیمو ں کے سربراہان ، ایک درجن سے زیادہ ملکوں کے وزرا ، سفراء اور 120 سے زیادہ ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1636
(Release ID: 1798449)
Visitor Counter : 208
Read this release in:
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada