وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے ‘سودیش درشن ’ اسکیم میں ایکو تھیم کے تحت 6 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
10 FEB 2022 4:31PM by PIB Delhi
سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے ملک میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سودیش درشن اسکیم کے تحت ترقی کی خاطر 15 موضوعاتی سرکٹ میں سے ایک کے طورپر ایکو سرکٹ کی پہچان کی ہے۔وزارت نے سودیش درشن کی موحولیاتی تھیم کے تحت 6 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔
وزارت سیاحت نے اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام ( یو این پی پی ) اور ہندوستان کی ذمہ دار سیاحت سوسائٹی ( آر ٹی ایس او آئی ) کے ساتھ 27 ستمبر 2021 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔اس کا مقصد ایک دوسرے کے شعبے میں دیر پا اقدامات کو سرگرمی سے فروع دینا اور مدد کرنے کی تدبیر کرنے اور ہر ممکن مدد پہنچانے کے لئے کام کرنا ہے۔
ماحولیات ، جنگلات اورماحولیاتی تبدیلی کی وزارت نے بتایا ہے کہ اس نے جنگلات اور جنگلاتی حیات کے شعبے میں پائیدار ایکو سیاحت کے لئے رہنما ہدایات 2021 جاری کی ہیں۔ ان رہنما ہدایات میں ایکو سیاحت اسکیم تیار کرنے کا التزام ہے ۔اس میں ایکو سیاحتی مقام تک لے جانے کی صلاحیت کے تجزیہ پر مبنی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایکو سیاحتی مقامات کی باقاعدہ نگرانی کا بھی التزام شامل ہے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-1608
(Release ID: 1798263)
Visitor Counter : 119