وزارت آیوش

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گواہاٹی میں سی اے آر آئی اور ریاستی آیوروید کالج میں تین عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 12 FEB 2022 6:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 فروری 2022:

  • نئی عمارتیں 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی
  • شمال مشر ق میں سی اے آر آئی، گواہاٹی میں اپنی نوعیت کی اولین فارماکولوجی اور کیمسٹری تجربہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
  • آیوروید کالج میں ریاستی آیورویدک فارمیسی کی جدیدکاری بھی کی جائے گی۔

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بورساجائی میں مرکزی آیوروید تحقیقی ادارے (سی اے آر آئی) میں پنچ کرم بلاک اور جلوک باری گواہاٹی میں ریاستی آیوروید  کالج میں پنچ کرم عمدگی کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان مراکز کی لاگت 20 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔

اس پروگرام میں آسام حکومت میں صحت و کنبہ بہبود اور آئی ٹی کے وزیر جناب کیشب مہنت اور گواہاٹی لوک سبھا حلقہ کی رکن پارلیمنٹ محترمہ کوئین اوجا نے بھی حصہ لیا۔

ریاستی آیورویدک کالج میں پنچ کرم عمدگی کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ آیوش کی وزارت کی آیورورستھ یوجنا کے تحت ریاستی آیورویدک فارمیسی کی بھی جدید کاری کی جائے گی۔ ان پہل قدمیوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 10 کروڑ روپئے ہے۔

سی اے آر آئی میں پنچ کرم بلاک ایک گراؤنڈ فلور کے علاوہ دو منزلہ عمارت ہوگی اور فارماکولوجی اور کیمسٹری  تجربہ گاہیں گراؤنڈ فلور کے علاوہ تین منزلہ عمارت ہوگی۔ ان دونوں عمارتوں کی لاگت بھی 10 کروڑ روپئے ہوگی۔

پنچ کرم کی  نئی عمارتوں سے ہنر مندی ترقیات کے لیے عالمی سطح  کا تربیتی کورس دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔ سی اے آر آئی میں فارماکولوجی اور کیمسٹری عمارت  پری کلینکل تجرباتی ضوابط، ادویہ کے معیار کے تعین، کسی بھی جڑی بوٹی کے لیے کیمیاوی تجربہ، جانوروں سے متعلق ٹوکسولوجی رپورٹ، وغیرہ میں مدد کرے گی۔ شمال مشرق میں یہ اپنی نوعیت کی اولین سہولت ہے۔

اس موقع پر جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’آیوروید جسمانی اختیارکاری اور ذہنی خوشی حاصل کرنے کا وسیلہ ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری زمین نے ہمیں ایک مالامال نباتات فراہم کی ہے جو آسام اور مکمل شمال مشرقی علاقے میں آیوروید کے لیے بڑے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ ان پہل قدمیوں کا مقصد آیوروید کے توسط سے لوگوں کو خوشحال بنانا اور ان کی صحت اور فلاح و بہبود کو لے کر مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پنچ کرم انجام دینے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ کریں گے، جو دنیا بھر میں مشہور اور روایتی بھارتی ادویہ کا فخر ہے۔ان سہولتوں کی مدد سے شواہد پر مبنی طبی سائنس کے ساتھ ساتھ آیوروید کے بارے میں جامع بیداری میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں آیوروید کو ،بھارت کا کرشمہ ، کے طور پر قائم کرنے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے، جو انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے حقیقت میں ایک عالمی رجحان ہے۔‘‘

 

***

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1563



(Release ID: 1798093) Visitor Counter : 149