محنت اور روزگار کی وزارت
ملک میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں: محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو
ٹوکیو پیرالمپکس گولڈ میڈلسٹ جناب پرمود بھگت اور سلور میڈلسٹ محترمہ بھوینا پٹیل کواعزاز سے نوازا ، دونوں ای ایس آئی سی کے ملازمین ہیں
ہریانہ کے گروگرام میں منعقدہ 187ویں ای ایس آئی سی میٹنگ میں اہم فیصلے لیے گئے
ای ایس آئی سی اور ای ایس آئی ایس کے درمیان طبی پیشہ ور افراد اور دیگر عملے کےتنخواہ کے پیمانے میں تفاوت کو دور کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے معاوضوں پر نظر ثانی کی جائے گی:
جناب بھوپیندر یادو
2022 میں ای ایس آئی سی ہسپتالوں میں 5000 ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے گی
ای ایس آئی سی اور ای ایس آئی ایس تمام بیمہ شدہ افراد کے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کریں گے، اس کے ڈیٹا کو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے ساتھ مربوط کریں گے اور ای سنجیوانی پورٹل کے ذریعہ ٹیلی میڈیسن خدمات میں اضافہ کریں گے
ای ایس آئی سی جاری پائلٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر 15 شہروں میں ملازمین /مزدوروں کی آن سائٹ حفاظت سے متعلق صحت کی جانچ کرے گا
21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے منانے سے پہلے کے پندرہ دن میں‘سوچھتا’ اور یوگا پر خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
Posted On:
12 FEB 2022 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 12 فروری سہ ماہی روزگار سروے (کیو ای ایس) اور ای پی ایف او پے رول کے ڈیٹا کی حالیہ سروے رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے، محنت اور روزگارکے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر کی قیادت میں حکومت منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں ملازمین اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
آج سہ پہر گروگرام میں ای ایس آئی سی کی 187ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت کی جانچ ای ایس آئی سی ہسپتالوں کے ذریعہ کی جائے گی اور فیکٹریوں/ایم ایس ایم ای کلسٹروں کو ایک یونٹ کے طور پر سمجھا جائے گا نیز ای ایس آئی سی مزدوروں کی حفاظت سے متعلق احتیاطی صحت جانچ کے لیے ان کے ساتھ تال میل کرے گا۔ حالیہ دنوں میں جاری پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کل 15 شہروں میں صحت جانچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جناب بھوپندر یادو نے مزید بتایا کہ ای ایس آئی سی کے زیر التواء پروجیکٹوں میں اور ای ایس آئی سی کے ہسپتالوں کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی نیز ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے غریبوں کی خدمت کرنے والے ای ایس آئی سی ہسپتالوں میں تقرری کا مطالبہ کیا اور یقین دلایا کہ ڈاکٹروں اورطبی عملے کے معاوضےمیں ای ایس آئی سی کارپوریشن کے ذریعہ نظر ثانی کی جائے گی۔ ای ایس آئی سی ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ ایک کھلی، ڈیجیٹل اور شفاف ٹرانسفر پالیسی جلد ہی نافذ کی جائے گی۔
وزیر موصوف نے دو ای ایس آئی سی مینجمنٹ ڈیش بورڈ یعنی تعمیراتی منصوبے کے ڈیش بورڈ اور ہسپتال کے ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔ ہیلتھ ڈیش بورڈ ای ایس آئی ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق اہم معلومات کی جھلک فراہم کرے گا۔ یہ ناظرین کو ہسپتال کے ڈیش بورڈ پر موجودہ قبضے اور او پی ڈی کی تعداد بھی فراہم کرے گا۔ تعمیراتی ڈیش بورڈ ای ایس آئی سی کے مختلف تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گا۔ جناب یادو نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ڈیش بورڈ نہ صرف بہتر نگرانی میں معاونت کریں گے بلکہ اس کے نتیجے میں موثر عمل آوری بھی ہوگی۔
اس موقع پر جناب یادو نے 2021 کے پیرالمپکس گولڈ میڈل جیتنے والےجناب پرمود بھگت اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی محترمہ بھوینا پٹیل کو مبارکباد پیش کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ انہیں بالترتیب ایک کروڑ اور 50 لاکھ روپے کے چیک اور توصیفی اسناد پیش کیے گئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مسلسل تعاون کے لیے وزیر موصوف اور ای ایس آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آنے والے وقتوں میں بہتر کارکردگی کے لیے وزیر موصوف سے مزید حوصلہ افزائی اور تعاون کی اپیل کی۔
گروگرام میں ای ایس آئی سی کی دو روزہ 187ویں میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں اور بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے بتایا کہ ای ایس آئی سی میٹنگ میں یہ محسوس کیا گیا کہ ای ایس آئی ایس ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورطبی عملے کی بہت زیادہ کمی ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کلینڈر سال میں 5000 ڈاکٹروں کی تقرری کرتے ہوئے جلد ہی خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔
اس موقع پر، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے کھلے علاقوں میں شجر کاری کرنے والے مزدوروں کو طبی فوائد پہنچانے پر زور دیا اور ملک بھر میں کامگاروں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔
ای ایس آئی کارپوریشن کی 187ویں میٹنگ میں مغربی بنگال، آسام، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، اتر پردیش کی ریاستوں کے پرنسپل سیکرٹریوں/سیکرٹریوں کی مؤثر شرکت کے علاوہ آجروں، ملازمین، سرکاری نمائندوں اور طبی شعبے کے ماہرین کے تمام نمائندوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔ کارپوریشن کے چیئرمین جناب بھوپیندر یادو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ای ایس آئی سی کی پیشہ ورانہ اور جامع طریقے سے میٹنگوں کے انعقاد کے لیے جناب سنیل برتھوال، سکریٹری (محنت اور روزگار) اورجناب مکھمیت سنگھ بھاٹیہ، ڈائرکٹر جنرل کی کوششوں کی ستائش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1554
(Release ID: 1797967)
Visitor Counter : 181