کوئلے کی وزارت

کول انڈیا لمیٹڈ کے پاس غیر بجلی سیکٹر کے لیے کافی اسٹاک ہے؛ فی الحال 3.4 لاکھ ٹن کوئلے کی یومیہ سپلائی


سپلائی کو مزید بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں

Posted On: 12 FEB 2022 12:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 12 فروری      کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) فی الحال غیربجلی سیکٹر(این پی ایس) کو یومیہ تقریباً 3.4 لاکھ ٹن کوئلہ فراہم کر رہا ہے جو کہ اس حصے میں کمپنی کی اوسط سپلائی ہے۔ 37 ملین ٹن (ایم ٹی) سے زیادہ کوئلہ کانوں پر مبنی سی آئی ایل کا اس سیکٹر میں سپہلائی کو مزید بڑھانے کا ہدف ہے۔ اپریل-جنوری مالی سال 22کے دوران این پی ایس کو سی آئی ایل کی ترسیل 101.7 ملین ٹن (ایم ٹی)  رہی، جو وبائی مرض سے پاک سال 20 کی اسی مدت میں 94 ایم ٹی کے مقابلے  8.2 فیصد زیادہ تھی ۔ یہاں تک کہ مالی سال 19 کی تقابلی مدت کے لیے، جب سی آئی ایل نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کوئلے کی ریکارڈ ترسیل کی، این پی ایس سیکٹر کو سپلائی میں 91.5 ایم ٹی کے مقابلے 11 فیصد کا  اضافہ ہوا۔

اس مدت کے دوران بجلی کے شعبہ کو سپلائی کے مقابلے این پی ایس صارفین کی سپلائی کی شرح زیادہ تھی۔ اپریل 20-جنوری 21 میں NPS سیگمنٹ کو 105 MTs پر بھیجنا مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 MTs سے تھوڑا زیادہ تھا۔ کووڈ سے متاثر سال کے دوران ترسیل میں اضافے کی کئی وجوہات تھیں۔

کووِڈ کی وجہ سے مالی سال 21 کے زیادہ تر حصے کے لیے کوئلے کی کھپت میں رکاوٹ دیکھنے میں آئی، سی آئی ایل نے این پی ایس حصے میں سپلائی بڑھا دی۔ اس کے علاوہ این پی ایس صارفین نے بھی کوئلے کی زیادہ مقدار کو اٹھانے کا انتخاب کیا کیونکہ سی آئی ایل کی ای نیلامی کی فروخت مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی کے لیے مطلع شدہ قیمت پر محدود تھی۔ این پی ایس کسی بھی مالی سال میں گھریلو کوئلے کے ساتھ ملاوٹ کے لیے تقریباً 170 ایم ٹی کوئلہ درآمد کرتا ہے۔ تاہم مالی سال 22 میں غیرمعمولی طور پر بلند بین الاقوامی کوئلے کی قیمتیں مطلوبہ مقدار کی درآمد میں رکاوٹ ثابت ہوئیں جس سے کوئلے کی قلت پیدا ہوگئی۔ غیر پاور سیکٹر کی سپلائی کو مزید بڑھانے کے لیے سی آئی ایل کے پاس کافی بفر اسٹاک ہے۔

مالی سال 22 میں بجلی کی پیداوار میں بے مثال اضافہ دیکھا گیا ہے، شرح ترقی ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے، جس سے قومی ترجیح کو سامنے رکھ کر رواں مالی سال کے جنوری 22 تک کل کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں سال بہ سال کے مقابلے میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران کوئلے پر مبنی گھریلو پیداوار میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ بجلی کے شعبہ کو کوئلے کی سپلائی کا بڑا حصہ سی آئی ایل کے ذریعہ ترجیحی بنیادوں پر پورا کیاگیا۔

اپریل-جنوری 2021-22کے دوران 14 درآمدی کوئلے پر مبنی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار میں 48 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے فرق کو پورا کرنے کے لیے  گھریلو کوئلے پر مبنی جنریٹر کو دیسی کوئلے کی سپلائی میں اضافہ کی ضرورت تھی۔ سی آئی ایل نے اس اضافی مانگ میں سے تقریباً 20 ایم ٹی  کی سپلائی کی۔ دوسرے لفظوں میں درآمدات کو اس حد تک کم کر دیا گیاتھا۔

بجلی کے شعبے میں کوئلے کوترجیح دینے اور دیگر چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، سی آئی ایل نے مالی سال 22 کے جنوری تک 101.7 ایم ٹی سے این پی ایس صارفین کو پچھلے سال کی اسی مدت کی مقدار کا 97فیصد فراہم کیا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1539



(Release ID: 1797934) Visitor Counter : 137