عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ملک کے ضمیر کے رکھوالے ہیں


وزیر اعظم مودی نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور ہندوستانی معیشت کو عالمی پیمانوں پر پورا اترنے کا اہل بنانے کےلئے جرأت مندانہ اقدامات کئے ہیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2022 4:49PM by PIB Delhi

 

سائنس اورٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادچارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، پی ایم او میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ اور پنشن ،ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ چارٹرڈاکاؤنٹنٹس قوم کے ضمیر کے نگراں ہیں اور اسی لئے خود ان کا باضمیر ہونا انتہائی اہم ہے، جو عموماً قوم کی صحت کے لئے اور خاص طور سے قوم کی اقتصادی صحت کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(ICAI) میں تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے، جہاں انھوں نے ملک کے مختلف کاروباری اداروں اور سرکاری ونجی زمرے کی اکائیوں کےلئے بہترین  مالی رپورٹنگ  کے انعامات تقسیم کئے۔

1.jpg

سی اے نہارجمبوسریا، صدر آئی سی اے آئی اور سی اے (ڈاکٹر )دیباشش مترا،نائب صدر آئی سی اے آئی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انعام یافتگان میں ٹاٹا، مہندرا اینڈمہندرا،ریلائنس، این ایچ پی سی وغیرہ  اور ہندوستان کے ممتاز کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر ادارے شامل ہیں۔

اپنی تقریر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کو جو کہ ملک کی ممتاز اکاؤنٹنگ باڈی ہے، پائیدار اکاؤنٹنگ طور طریقے، اور معیارات وضع کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس پر تمام متعلقہ ادارے عمل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ICAIکو قوم کے مفاد میں جوابدہی ،دیانتداری اور عمدہ کارکردگی کے اعلیٰ معیارات طے کرنے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کاروبار میں آسانی لانے اور ہندوستانی معیشت کو عالمی معیارات کے مطابق کرنے کے لئے کئی جرأت مندانہ اقدامات کئے ہیں۔ آج کے حالات میں ICAI کا آنےوالے وقت میں اور زیادہ اہم رول ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ فائنانشل رپورٹنگ، مالیاتی منڈیوں میں کامیاب کارروائیوں کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ سالانہ رپورٹوں کے اجراء سے غیر جانبدارانہ اطلاعات ملتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حکومت اور اس کی ایجنسیوں کو مطلوبہ وسائل کے اختصاص میں مدد ملتی ہے اور یہ قوم کی آمدنی کا حساب کتاب لکھنے کی بنیاد بنتی ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ICAI نے بہت سے ہندوستانی اکاؤنٹنگ معیارات وضع کئے ہیں اور گزشتہ کئی معیارات پر نظر ثانی کرکے انھیں اکاؤنٹنگ کے میدان میں انتہائی جدید معیارات سے ہم آہنگ کیا ہے۔

2.jpg

انیس سو اٹھاون میں قائم کردہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا ایوارڈ برائے فائنانشل رپورٹنگ متعدد کمپنیوں کو اپنی فائنانشل رپورٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے ایک معتبر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اس سال پہلی مرتبہ ICIA نے پائدار رپورٹنگ ایوارڈ ان اداروں کی کارکردگی ان کے اعتراف کے لئے شروع کیا ہے جنھوں نے آب وہوا میں تبدیلی اور صنفی مساوات جیسے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کارپوریٹ گورننس ،ڈسکلوزر کمپٹیشن کے لئے سارک سالانہ ایوارڈ بھی پیش کئے۔

****

 

U.No:1501

ش ح۔ر ف۔ س ا


(ریلیز آئی ڈی: 1797778) وزیٹر کاؤنٹر : 172