ریلوے کی وزارت
بھارت کے لئے نیشنل ریل پلان (این پی آر) - 2030
Posted On:
11 FEB 2022 2:45PM by PIB Delhi
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین ریلوے نے بھارت کے لئے ایک نیشنل ریل پلان ۔ 2030 (این آر پی) تیار کیا ہے۔ اس پلان کا مقصد سال 2030 تک ’مستقبل کے لیے تیار‘ ریلوے سسٹم تیار کرنا ہے۔ این آر پی کا مقصد فریٹ میں ریلوے کے موڈل شیئر کو بڑھا کر 45 فیصد کرنے کے لئے آپریشنل صلاحیتوں اور تجارتی پالیسی اقدامات دونوں پر مبنی حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ اس پلان کا مقصد مانگ سے پہلے صلاحیت تیار کرنا ہے۔ جس سے سال 2050 تک مستقبل میں مانگ میں ہونے والے اضافے کے لئے تیاری کی جائے گی اور فریٹ ٹریفک میں ریلوے کے موڈل حصے کو بڑھاکر 45 فیصد بھی کیا جائے گا اور اسے برقرار رکھا جائے گا۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) سمیت تمام ممکنہ مالیاتی ماڈلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
چونکہ انڈین ریلوے ملک کی ترقی کا انجن ہے، اس لئے این آر پی کا مقصد ریلوے کو مزید موثر، ہرا بھرا اور جدید بنانے کے لیے اصلاحات کرنا ہے جو عام آدمی کے لیے سستے، محفوظ اور یقینی ٹرانسپورٹ کا ذریعہ فراہم کرائے گی، چاہے وہ مسافر ہو یا مال۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، نیشنل ریل پلان کی درج ذیل اہم خصوصیات کی نشاندہی کی گئی ہے:-
آپریشنل صلاحیتوں اور تجارتی پالیسی کے اقدامات دونوں پر مبنی حکمت عملی تیار کریں تاکہ مال برداری میں ریلوے کے ماڈل شیئر کو 45 فیصد تک بڑھایا جا سکے۔
- فریٹ میں ریلوے کے موڈل حصے کو بڑھاکر 45 فیصد کرنے کے لئے آپریشنل صلاحیتوں اور تجارتی پالیسی کے اقدامات دونوں پر مبنی حکمت عملی تیاروضع کرنا
- مال گاڑیوں کی اوسط رفتار بڑھاکر 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کرتے ہوئے مال برداری کی ڈھلائی میں لگنے والے وقت کو کافی حد تک کم کرنا۔
- نیشنل ریل پلان کے ایک حصے کے طور پر، سال 2024 تک کچھ اہم پروجیکٹوں مثلاً 100 فیصد بجلی کاری، بھیڑ بھاڑ والے روٹوں کی ملٹی ٹریکنگ، دہلی-ہوڑا اور دہلی-ممبئی روٹوں پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا اپ گریڈیشن۔ تمام دیگر گولڈن کوارڈی لٹیرل گولڈن ڈائیگونل (جی کیو/ جی ڈی) روٹوں پر 130 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کا اپ گریڈشن اور اور تمام جی کیو / جی ڈی روٹوں پر تمام
لیول کراسنگ کے خاتمے کے نفاذ کی رفتار تیز کرنے کے لئے وژن 2024 لانچ کیا گیا ہے۔
- نئے ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈورں کی شناخت۔
- نئے ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورں کی شناخت۔
- مسافروں کی ٹریفک کے لیے رولنگ اسٹاک کی ضرورت کے ساتھ ساتھ مال برداری کے لیے ویگن کی ضرورت کا اندازہ لگانا۔
- 100 فیصد الیکٹریفیکیشن (گرین انرجی) اور فریٹ موڈل شیئر میں اضافہ کے دو مقاصد کو پورا کرنے کے لیے لوکوموٹیو کی ضرورت کا اندازہ لگانا۔
- کیپیٹل میں مجموعی سرمایہ کاری کا اندازہ لگانا جس کی ضرورت وقفہ وقفہ کے ساتھ ہوگی۔
- رولنگ اسٹاک کے آپریشنز اور ملکیت، مال بردار اور مسافر ٹرمینلز کی ترقی، ٹریک انفراسٹرکچر کی ترقی/آپریشن وغیرہ جیسے شعبوں میں نجی شعبے کی پائیدار شمولیت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1494
(Release ID: 1797739)
Visitor Counter : 169