خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ایف پی آئی شعبے میں ایف ڈی آئی

Posted On: 11 FEB 2022 12:38PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی پالیسی اور ڈیٹا کی دیکھ بھال محکمہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) کرتا ہے۔ اپریل 2000 سے نومبر 2021 تک فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں موصول ہونے والی کل غیر ملک راست سرمایہ کاری 10.88 بلین امریکی ڈالر تھی۔

(ڈی پی آئی آئی ٹی)  سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ہندوستانی خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کچھ بڑی کمپنیوں میں بی ایس اے انٹرنیشنل، بیلجیم؛ کیڈبری شوپز ماریشس لمیٹڈ، ماریشس؛ یونی لیور پی ایل سی، برطانیہ؛اور کلا ایشیا پیسفک پرائیویٹ لمیٹڈ، سنگاپور،; ڈینون ایشیا پیسیفک ہولڈنگز لمیٹڈ، سنگاپور؛ روکیٹ فریرس، فرانس؛ ریلے بی،وی  ، نیدرلینڈ؛پیپسیکو پینی میکس اِنک ، ماریشس، وغیرہ شامل ہیں۔

 

قرضہ جات سے متعلق اعداد و شمار، ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کے مطابق، 1990 سے لے کر مارچ 2021 تک صنعت کو کل قرضے میں فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے لیے قرض کا حصہ 5.37 فیصد (تقریباً) تھا۔

*************

 

ش ح ۔ س ب ۔رض

U. No.1488



(Release ID: 1797577) Visitor Counter : 130