کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کا دوسرا دن اورتیسرا دن – تیسری قسط


(کوئلہ کانیں(خصوصی دفعات) ایکٹ، 2015 کے تحت نیلامی کی 13ویں قسط)

( کانیں اور معدنیات (ترقی اور ضوابط) ایکٹ، 1957 کے تحت نیلامی کی تیسری قسط)

Posted On: 11 FEB 2022 12:14PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے 12 اکتوبر 2021 کو  سی ایم ایس پی ایکٹ کی 13ویں قسط اور ایم ایم ڈی آر  اے ایکٹ کی تیسری قسط کے تحت تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی تھی۔ ای نیلامی کے دوسرے اور تیسرے دن، مجموعی طور پر پانچ کوئلے کی کانوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جن میں سے تین کوئلے کی کانیں  سی ایم ایس پی  کوئلہ کانیں اور دو ایم ایم ڈی آر کوئلے کی کانیں تھیں۔ کوئلے کی کانوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

پانچوں کوئلے کی کانیں مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانیں ہیں۔

کوئلے کی ان کانوں کے کل ارضیاتی ذخائر 528.051 ملین ٹن ہیں۔

ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی پی آر سی16.07 ایم ٹی پی اے  ہے۔

دوسرے اور تیسرے دن کے مجموعی نتائج درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی

(ایم ٹی پی اے)

ارضیاتی ذخائر (ایم ٹی)

اختتامی بولی جمع کرائی گئی

ریزرو قیمت (فیصد)

حتمی پیشکش (فیصد)

1

میناکشی

اوڈیشہ

12.00

285.23

ہنڈلکو انڈسٹریز لمیٹڈ/64856

4.00

10.25

2

گرمپانی

آسام

0.02

0.468

آسام منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ/265144

4.00

288.25

3

ماجرا

مہاراشٹر

0.48

31.036

بی ایس اسپاٹ لمیٹڈ/64979

4.00

18.25

4

نمچک نمفوک

اروناچل پردیش

0.20

14.970

ای نیلامی 11.02.2022 کو صبح 10:00 بجے تک جاری تھی۔

4.00

_

5

اتکل -سی

اوڈیشہ

3.37

196.347

جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ/64898

4.00

45.00

 

*************

 

 

ش ح ۔ س ب ۔رض

 

U. No.1484



(Release ID: 1797562) Visitor Counter : 138