شہری ہوابازی کی وزارت

کرشی اڑان 2.0 مقصد کے تحت 29 ریاستیں شامل ہیں


کرشی اڑان اسکیم  2.0 کا مقصد زرعی پیداوار جیسے باغبانی ، ماہی گیری، ، مویشیوں  اور حصص شدہ مصنوعات کے   ہوائی مال برداری کے حصہ کو بڑھانا ہے

Posted On: 10 FEB 2022 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10فروری 2022۔

کرشی اڑان اسکیم2.9 کا اعلان  27 اکتوبر 2021 کوموجودہ  تجاویز کو بڑھاتے ہوئے کیا گیا تھا جس میں خصوصی طور پر پہاڑی علاقوں  ، شمال مشرقی ریاستیں ا ور قبائلی علاقوں سے  خراب ہونےوالی  غذائی اشیاپر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ہوائی نقل و حمل کے ذریعہ زرعی پیداوار کی  آمدورفت کو آسان بنانے  اور فروغ دینے ک لئے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ہندستانی  مال برداروں کے لئے لینڈنگ ،پارکنگ،  ٹرمنل نیوی گیشنل چارجیز ، (ٹی این ایل سی) اور روٹ نوی گیشن  فیسلٹی چارجیز (آر این ایف سی)  اور پی 2سی (مسافر- سے-کارگو)کی مکمل رعایت فراہم کرتا ہے۔   جہاز خصوصی طور سے شمال مشرقی   ، پہاڑی اور قبائلی علاقوں پر   توجہ مرکز کرتے ہوئے  تقریباً 25 ہوائی اڈوں اور دیگر علاقوں  /خطوں میں 28 ہوائی اڈوں پر مرکوز ہے۔

کرشی اڑانااسکیم ایک کنورزن اسکیم ہے جہاں  8 وزارتیں/محکمہ یعنی شہری  ہوا بازی کی وزارت، کسانوں کی بہبود ، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری ، محکہم ماہی پروری، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت ، محکمہ تجارت ، قبائلی امور کی وزارت،  شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت، زرعی پیداوار کے  نقل و حمل کےلئے   اپنی موجودہ اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں گے۔اسکیم کے تحت کرشی اڑان کے لئےکوئی خاص بجٹ نہیں ہے۔

کرشی اڑان 2.9 اسکیم کے تحت  29 ریاستیں شامل ہیں، جن کے نام ہیں، انڈومان و نکو بار، آندھراپردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ،  گوا، گجرات،ہماچل پردیش،  جموں وکشمیر،  جھارکھنڈ ، لداخ، لکشدیپ،  مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم،  ناگالینڈ ،پنجاب ، راجستھان،  سکم، تمل ناڈو ، تریپورہ،  اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔

آسام سمیت این ای آر ریاستوں  کے تمام ہوائی اڈے اس اسکیم کے تحت آتےہیں۔ کرشی اڑان اسکیم،  2.9 کا  بنیادی مقصد زرعی پیداوار جس میں  باغبانی   ، ماہی گیری مویشی  ، اور تحقیق  شدہ  مصنوعات شامل ہیں، کی نقل و حمل کے لئے  ماڈل مکس میں  ہوائی جہاز کے ذریعہ مال برداری کے حصے کو بڑھانا ہے۔

 اس اسکیم کا مقصد  تمام زرعی پیداوار کے لئے  ہموار، لاگت سے موثر ، پابندی وقت کے ساتھ  خصوصی طور پر شمال مشرقی (بشمول آسام) ملک کے پہاڑی اور قبائلی علاقوں سے  ہوائی نقل و حمل   اور متعلقہ لاجسٹک کو یقینی بنانا ہے۔

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں   یہ معلومات دی۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1440



(Release ID: 1797461) Visitor Counter : 200