ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ساحلوں پر صفائی مہم
Posted On:
10 FEB 2022 1:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10فروری 2022
وزارت نے 11 سے 17 نومبر 2019 تک 10 ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، جن میں گجرات، دادراور ناگر حویلی، دمن و دیو، مہاراشٹر، گوا ، کرناٹک، کیرالہ ، تمل ناڈو ، پڈوچیری، آندھراپردیش اور اوڈیشہ شامل ہیں، کے 50 ساحلوں پر ’سووچھ نرمل ٹٹ ابھیان ‘ کے نام سے گہری ساحلی صفائی مہم کا انعقاد کیا۔
اکتوبر 2021 میں 75ویں آزادی کے امرت مہوتسو کے آئکونک ہفتے کے دوران شیوراج پور (گجرات) گوگھا (دیو) کسارکوڈ اور پڈوبیگری (کرناٹک) کپاڑ (کیرالہ) روشی کنڈا (آندھراپردیش) گولڈن (اوڈیشہ) رادھا نگر (انڈو مان و نکوربار) اور ایڈن (پڈوچیری) کے بلیو فلیگ ساحلوں پر ایک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس مہم میں طلبا، عوامی نمائندے، عہدیداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں وغیرہ کی رضاکارانہ شرکت دیکھی گئی۔ اس موقع پر بڑےپیمانے پر آگاہی مہم ، ساحلی وسائل اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں کوئز کا اہتمام کیا گیا۔
ساحلوں کی صفائی کو برقرار رکھنے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور مقامی میونسپل حکام کی ذمہ داری ہے۔ اس وزات کے ذریع شروع کئے گئے بینچ انوانمنٹ اینڈ آستھیٹک منجمنٹ سروسیز پروگرام کے تحت آلودگی میں کمی ، ساحلی سمندر کی خوبصورتی اور نگرانی سے متعلق بیداری پروگرام پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ 6 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دس ساحلوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ جس میں حفاظت اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار انفراسٹرکچر کے ساتھ بہترین بین الاقوامی ساحلوں کے برابر، نہانے کے پانی کے قابل قبول معیارا ور ماحولیاتی طور پر اچھی خدمات کے انتظام کے اقدامات شامل ہیں۔ان ساحلو ں کو مالی سال 22-2021 کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بلیو فلیگ سرٹی فکیشن سے نوازا گیا ہے۔ ان بلیو فلیگ بیچوں پر سالانہ پانچ ماحولیاتی مہموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جن میں سمندر آلودگی میں کمی، ساحل کا تحفظ اور ماحولیات نظام کا تحفظ، ساحلی حیاتیاتی تنوع، اور بلیو فلیگ اور پائیدار ترقی کے اہداف اور ساحلی سمندر کی حفاظت کے اقدامات ، شامل ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ماحولیات، جنگلات ا ور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1437
(Release ID: 1797456)
Visitor Counter : 152