وزارت دفاع

اسکولوں کے بینڈ قومی جنگی یادگار پر اپنا فن پیش کریں گے

Posted On: 10 FEB 2022 2:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:10؍فروری2022:

 

نئی دہلی میں واقع قومی جنگی یادگار پر اب اسکولوں کے بینڈ باری باری سے مستقل طورپر اپنا فن پیش کریں گے۔وزارت دفاع اور وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم  نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)کو وزارت تعلیم اور قومی خطہ راجدھانی  دہلی سرکار کے مشورے سے اسکولوں کے بینڈوں کی ایک فہرست تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں، تاکہ اسکول بینڈ قومی جنگی یادگار پر اپنی پیشکش دے سکیں۔  یادگار کی پاکیزگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے نیشنل وار میموریل اینڈ میوزیم، ہیڈکوارٹرانٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف(این ڈبلیو ایم اینڈ ایم، ایچ کیو  آئی ڈی ایس)ہیڈکوارٹر کے اشتراک سے بینڈ کا مقام تھیم ، دُھن وغیرہ طے کی جاسکتی ہے۔

وزارت تعلیم نے تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے محکمے تعلیم سے اِس مستقل پروگرام کے حصے کی شکل میں نیشنل وار میموریل اینڈ میوزیم ، ہیڈکوارٹر انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف کے اشتراک سے پیشکش دینے کے لئے اپنی متعلقہ ریاستوں کے اسکولوں سے ایک بینڈ کا انتخاب کرنے کی گزارش کی ہے۔سی بی ایس ایس وزارت دفاع کے تعاون سے تمام اسکولوں کے ساتھ اشتراک قائم کرے گا۔

قومی جنگی یادگار میں اِن اسکول بینڈوں کی پیشکش کی امکانی تاریخ 22 فروری 2022ء ہے، جو قوم کو قومی جنگی یادگار وقف کرنے کی تیسری سال گرہ سے پہلے ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25فروری 2019ء کو قومی جنگی یادگار کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔

اس پہل کا مقصد اسکولی بچوں میں حب الوطنی، فرض کے تئیں وقف، حوصلہ اور قربانی کی قدروں کو جگانا اور لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کی حصے داری کو بڑھانا ہے، تاکہ وہ اس باوقار جنگی یادگار سے جڑے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کرسکیں۔ یہ ویرگاتھا پروجیکٹ کے نظریے کو آگے بڑھاتا ہے ، جسے دفاع اور ثقافت کی وزارتوں کے ذریعے مشترکہ طورپر بچوں کو ابتدائی دور میں جنگی ہیروز کی بہادری سے بھرپور کہانیوں کے بارے میں باخبر کرنے اور اُن میں قوم پرستی کے جذبے کو پیدا کرنے کےلئے منعقد کیا گیاتھا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 1432)



(Release ID: 1797396) Visitor Counter : 124