صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ  نے راشٹرپتی بھون کے سالانہ ’’ادیان اتسو‘‘ کا افتتاح کیا


مغل گارڈن  12 فروری سے 16 مارچ تک عوام کے لیے کھولا جائے گا

داخلہ صرف ایڈوانس آن لائن بکنگ کے ذریعے ہوگا

Posted On: 10 FEB 2022 5:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  جناب رام ناتھ کووند نے آج (10 فروری، 2022) راشٹرپتی بھون کے سالانہ ’’ادیان اتسو‘‘ کا افتتاح کیا۔

مغل گارڈن  عام لوگوں کے لیے 12 فروری 2022 سے 16 مارچ 2022 تک ( پیر  کے روز کو چھوڑکر، کیونکہ یہ  رکھ رکھاؤ کا دن ہے)  1000 بجے سے 1700 بجے کے درمیان (آخری داخلہ 1600 بجے)  کھلا رہے گا۔

لوگوں کو صرف ایڈوانس آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی گارڈن کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ بکنگ https://rashtrapatisachivalaya.gov.in یا https://rb.nic.in/rbvisit/visit_plan.aspx پر کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ برس  کی طرح اس سال بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر واک اِن انٹری دستیاب نہیں ہوگی۔

دس  بجے سے 1700 بجے کے درمیان سات پہلے سے بک کرائے  گئے ایک گھنٹے کے سلاٹ دستیاب ہوں گے۔ آخری داخلہ 1600 بجے ہوگا۔ ہر سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد رہ سکتے ہیں۔ دورے کے دوران لوگوں  کو کووڈ  پروٹوکول جیسے ماسک پہننا، سماجی دوری  برقرار رکھنا وغیرہ پر عمل کرنا ہوگا ۔ انہیں داخلے کے مقام پر تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔ بغیر ماسک کے کسی کو  بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سبھی لوگوں کو پریزیڈنٹ  اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35  جہاں  نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے، داخل ہونے اور باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

دورے کے دوران لوگ موبائل فون ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ تاہم، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پانی کی بوتلیں، بریف کیس، ہینڈ بیگ/لیڈیز پرس، کیمرے، ریڈیو/ٹرانزسٹر، باکس، چھتریاں، اسلحہ اور گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ اپنے ساتھ نہ لائیں۔ عام  راستے  کے مختلف مقامات پر ہینڈ سنیٹائزر، پینے کے پانی ، ٹوائلیٹ، فرسٹ ایڈ/ میڈیکل  کے انتظام کئے گئے ہیں۔

اس سال کے ادیان اتسو میں  توجہ  کا مرکز ٹیولپس کی 11 اقسام ہوں گی جن کے فروری کے دوران مرحلہ وار کِھلنے کی توقع ہے۔ سنٹرل لان میں شاندار ڈیزائنوں میں پھولوں کے قالین بھی نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔ اس سال کے سجاوٹی پھولوں کی غالب رنگ اسکیم سفید، پیلا، سرخ اور نارنجی ہے۔ گارڈن میں ہوا صاف کرنے والے کچھ پودوں کے ساتھ کیکٹس کے ایک چھوٹے سے کونے کو بھی لینڈ اسکیپ  میں شامل کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1454                       


(Release ID: 1797361) Visitor Counter : 146